Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2011

اكستان

12 - 64
علمی مضامین                                                              سلسلہ نمبر٤٣ (قسط  :  ٣)
''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)
مسئلہ رجم
قاضی القضاہ الامام اَبو یوسف رحمة اللہ علیہ (١١٣ھ - ١٨٢ھ)  
یہ اِمام اعظم اَبو حنیفہ رحمة اللہ علیہما کے شاگرد ہیں عمر میں اِمام مالک سے چھوٹے ہیں اِن کی ایک کتاب ''کتاب الاثار'' کے نام سے معروف ہے۔ اِس میں حدیث نمبر ٧١٩ ص ١٥٧ پر اِمام اعظم رحمة اللہ علیہ کی سند سے وہ روایت دی ہے جو مسند اِمام اعظم میں گزری ہے۔ اِس کا مضمون مکرر ہو جائے گا اِس لیے اِتنا ہی حوالہ کافی ہے۔ اُنہوں نے قانون لکھا ہے  : 
عَنْ اَبِیْ حَنِیْفَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ قَالَ اِذَا شَھِدَتِ الشُّھُوْدُ عَلَی امْرَأَةٍ بِالزِّنَا اَحَدُھُمْ زَوْجُھَا رُجِمَتْ ۔( حدیث نمبر ٧١٧ ص ١٥٦ مطبوعہ  دارُالکتب العربیہ بیروت لبنان)
''جب کسی عورت کے زناپر چار آدمی گواہی دیں اُن میں سے ایک (خود) اُس کا شوہر ہو  تو اُسے رجم کر دیا جائے گا۔ ''
''حدود'' کے موضوع پر اِن کی ایک مستقل کتاب'' کِتَابُ الْحُدُوْدِ ''کا حوالہ ملتا ہے لیکن وہ نایاب ہے۔ مَجْمُوْعَۂْ اَمَالِیْ یعنی جو اُنہوں نے اِملاء کر کے لکھایا وہ ٣٦ جلدوں میں تھا، نایاب ہے۔کتاب البیوع،کتاب الوکالة،کتاب الوصایا،کتاب الغصب،کتاب اِختلاف علمائِ الامصار، کتاب الجوامع  جو ٣٦ رسائل کا مجموعہ تھی یہ سب نایاب ہیں۔ اَلبتہ اُن کے فتاوی اَور فیصلے فقہ حنفی کی کتابوں میں محفوظ اَور عام کتابوں میں موجود ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 .درس حديث 7 1
4 ملک ِ شام کی تعریف : 8 3
5 حدیث کی کتابت نبی علیہ السلام کی حیات میں آپ کی اِجازت سے ہوئی : 8 3
6 فلسطین مستقبل میں اچھی ہجرت کی جگہ ہو گی : 9 3
7 آپ کی وفات کے وقت اِسلام میں داخل ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ سے زائد تھی : 9 3
8 شام میں اَبدال : 10 3
9 مسئلہ رجم 12 1
10 قسط : ٩ اَنفَاسِ قدسیہ 31 1
11 .اَفسروں کے ساتھ : 31 10
12 رُفقائِ جیل کے ساتھ : 32 10
13 قسط : ٢٦ تربیت ِ اَولاد 35 1
14 ( حقوق کا بیان ) 35 13
15 اَولاد کے حقوق : 35 13
16 اَولاد کے ضروری حقوق کا خلاصہ : 36 13
17 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دربار کا ایک واقعہ : 36 13
18 وفیات 37 1
19 حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 38 1
20 خلافت سے دستبرداری : 38 19
21 مجمع عام میں دستبرداری کااعلان اَور مدینہ کی واپسی : 41 19
22 وفات : 42 19
23 جنازہ پر جھگڑا : 43 19
24 مدینہ میں ماتم : 44 19
25 قسط : ٢ دارُالعلوم دیوبند کے مردِ دَانا و دَرویش کی رِحلت 45 1
26 اُستاذ اَدب ِعربی دارُالعلوم دیوبند 45 25
27 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 51 1
28 جنگ میںعورتوں اَور بچوں کو قتل کر نے کی ممانعت : 51 27
29 مثلہ کرنے اَور آگ میں جلانے کی ممانعت : 52 27
30 پھونکوں سے یہ چراغ بُجھایا نہ جائے گا : 54 27
31 مذہبی رَواداری 55 1
32 بقیہ : دارُالعلوم دیوبند کے مردِ دَانا و دَرویش کی رِحلت 59 25
33 دینی مسائل 60 1
34 وقف کی شرائط : 60 33
35 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter