ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2011 |
اكستان |
|
٭ اَور جب اَولا د پیداہو تو اُن کا نام اچھا رکھے تاکہ اُس کی برکت ہو ۔ ٭ اَور جب اُن کے ہو ش درست ہوجائیں اُن کو تہذیب سکھا ئے اَور دین کی تعلیم دے ۔ لڑکے نے کہاکہ میرے باپ نے اِن حقوق میں سے ایک حق بھی اَدا نہیں کیا اَور جب میں پیدا ہوا تو میرا نام جعل رکھاجس کا معنٰی پا خانہ کا کیڑا ۔ اَور مجھے دین کا ایک حرف بھی نہیں سکھا یا مجھے دینی تعلیم سے با لکل کو را رَکھا ۔یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کوباپ پر بہت غصہ آیا اَور اُس کو بہت دھمکایااَور یہ کہہ کرمقدمہ خارج کر دیاکہ جائو پہلے تم اپنے ظلم کی مکافات کرواُس کے بعد لڑکے کے ظلم کی فریادکرنا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مقدمہ خارج کر دیا اَور باپ سے فرمایا کہ تونے اِس سے زیادہ حق تلفی کی ہے جائو اپنی اَولاد کے ساتھ ایسا برتائو نہ کیا کرو۔ (الفیض الحسن ص١٠٢ ۔حقوق البیت ص٤٧) وفیات ٭ ناظم ِبرقیات جامعہ مدنیہ جدید مولانا محمد شاہد صاحب کی والدہ صاحبہ٢٧ فروری کو اَوکاڑہ میں وفات پا گئیں۔ ٭ گذشتہ ماہ جناب سیّد محمد عاصم صاحب کاکاخیل کے خُسر صاحب سخا کوٹ مالاکنڈایجنسی میں وفات پاگئے۔٭ جامعہ مدنیہ جدید کے ناظم قاری غلام سرور صاحب کے پھوپھی زاد بھائی شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد مطیع صاحب ٢٠ فروری کو جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں قضائے اِلٰہی سے وفات پاگئے۔٭ گذشتہ ماہ جناب خبیب خان صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ لاہور میںوفات پاگئیں۔ ٭جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم نصیر اللہ کے والد صاحب گلگت میں وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اَیصالِ ثواب کرایا گیا، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔