ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2011 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٥ فروری کو کراچی سے جناب حافظ فرید احمد صاحب شریفی جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے۔ ٧فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ محمدیہ چوبرجی تشریف لے گئے اَور جامعہ کے طلباء سے تقوی کے موضوع پر تفصیلی بیان فرمایا ۔ ١٢ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے سابق طالب علم مولانا محمد صاحب مدنی کی خواہش پر تحفظ ِ ناموسِ رسالت کے جلسہ میں شرکت کے لیے اَوکاڑہ تشریف لے گئے اَور تحفظ ِ ناموسِ رسالت اَور فتنۂ قادیانیت کے موضوع پر بیان فرمایا۔ ١١ربیع الاوّل/ ١٥فروری کو جامعہ مدنیہ جدید میں ششماہی اِمتحانات ہوئے، اِمتحانات کے بعد ١٩ فروری سے جامعہ میں تعطیلات ہوئیں۔ اِنشاء اللہ ٥مارچ سے دوبارہ تعلیم شروع ہوگی۔ ١٧ فروری کوشیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدیدکے فاضل مولانا صولت صاحب کی دعوت پر سیرت ِ مصطفی ۖ کے جلسہ میں شرکت کے لیے کالا خطائی شیخوپورہ تشریف لے گئے۔ ١٨ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب رائیونڈ کے قریب مسجد شہدائے اِسلام میں جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے تشریف لے گئے جہاں آپ نے قناعت کے موضوع پر بیان فرمایا۔ ٢٠ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدیدکے طالب علم محمد رمضان صاحب کی خواہش پر مدرسہ جامعہ قاسمیہ کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کے لیے ضلع قصور تشریف لے گئے جہاں آپ نے مدرسہ کا سنگ ِ بنیاد رکھ کر جامعہ کی تعمیرو ترقی اَور برکت کی دُعاکی بعد اَزاں مختصربیان فرمایا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے چارچار منزلہ چھ مجوزہ دارُالاقاموں (ہاسٹل )میں سے پہلے دارُالاقامہ کی تعمیر کا کام بروز جمعرات ٢٠ ربیع الاوّل مطابق ٢٤فروری کو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے شروع ہو گیا ہے جس پر چھ کروڑ کی لاگت کا تخمینہ ہے،اہل ِخیر حضرات اِس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔