ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2011 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمْ، اَمَّابَعْدْ! ٢٧ جنوری کو لاہور میں نام نہاد اَمریکی سفارتکار نے اپنی کار سے فائرنگ کر کے دو موٹر سائیکل سوار پاکستانی مسلمان شہریوں کو شہید کردیا وَاردات کے بعد موقع پر مجرم کی مدد کے لیے قونصل خانہ سے وَن وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آنے والی گاڑی نے ایک غریب سائیکل سوار شہری کو کچل کر موقع پر شہید کردیا ۔ مشتعل شہریوں نے ریمنڈ ڈیوس نامی اَمریکی کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔ ملزم سے ممنوعہ بور کا غیر قانونی اسلحہ لمبی رسائی کا ممنوعہ وائرلیس چھاؤنی اَور دیگر حساس مقامات کے نقشے غیر ملکی کرنسیاں اَور ایک بلینک چیک برآمدہوا۔ تاحال ملزم نے پولیس سے تعاون نہیں کیا بلکہ دھمکیوں سے کام لیتے ہوئے ہٹ دھڑمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ دُوسری طرف چند روز امریکی ذمہ داروں نے ریمنڈکی مجرمانہ حرکت پر دو چار بناؤٹی مذمتی بیانات دیتے ہوئے مگر مچھ کے آنسو بہائے بعد اَزاں اپنی اَصلیت پر واپس آکر سفارتی اِستثناء کی آڑ میں اُس کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ اَمریکا پاکستان پرمسلسل غیر اَخلاقی دباؤ بڑھا تے ہوئے اُس کی رہائی کا غیر معقول مطالبہ کر رہا ہے جبکہ تاحال امریکا اُس کی بطورِ سفارتکار اہلیت ثابت نہیں کر سکا ۔دُوسری طرف پاکستانی وزارت ِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں اِس شخص کا بطور ِ سفارتی اہلکار کہیں اِندراج نہیں ہے بلکہ ذمہ دار حلقوں نے اِس بات