Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2011

اكستان

25 - 64
ہی پانچ روپے نکال کر عنایت فرمائے۔ کسی نے عرض کیا کہ حضرت یہ آدمی تو علماء کو گالیاں دیتا ہے، آپ نے فرمایا اِسی وجہ سے تو میں نے روپے دِیے ہیں کہ اِس کو خیال ہوگا کہ علماء سے روپے ملتے ہیں اِن کو گالیاں نہ دینی چاہئیں۔ 
دارُالعلوم دیوبند کا طلباء کے متعلق ایک دستور ہے کہ جو طالب علم ٤٠ فیصدی نمبروں سے کامیاب ہوگا مدرسہ اُسی کی کفالت کرے گا چنانچہ فیل ہونے والے غریب و نادار طلباء یا تو شہر کی مسجدوں سے وابستہ ہوتے یا پھر حضرت شیخ الاسلام کے آستانہ سے وابستہ ہوتے۔ ایک دفعہ درمیان سال میں میرے ایک ساتھی  کا دارُالعلوم نے ایک قصور کی بناء پر کھانا بند کردیا وہ روتے ہوئے حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت نے فرمایا اچھا ! آپ ہمارے یہاں کھانا کھایا کریں۔ 
ایسا بھی بارہا ہوتا دیکھا گیا ہے کہ آپ کے پاس کچھ نہیں، سائل نے سوال کیا تو آپ  نے دُوسروں سے قرض لے کر سائل کا سوال پورا کیا۔ کلکتہ اسٹیشن کا واقعہ ہے کہ ایک نوجوان سائل نے سوال کیا آپ نے دُوسرے سے دو رپے قرض لے کر سائل کو عنایت فرمائے۔ 
دیوبند کے ایک صاحب جو آج بھی حضرت کے دسترخوان پر کھاتے ہیں اَور برسوں سے کھاتے چلے آرہے ہیں، ایک دِن جب حضرت  نے اُن کو دسترخوان پر نہیں دیکھا تو دریافت کیا کہ وہ صاحب کہاں ہیں؟ خدام میں سے کسی نے عرض کیا کہ حضرت فلاں آدمی نے اُن کو جھڑک دیا۔ پس پھر کیا تھا حضرت   آگ بگولہ ہوگئے اَور دسترخوان سے اُٹھ کھڑے ہوئے چاروں طرف آدمی دوڑادِیے اَور بُلا کر اپنے ساتھ کھانا کھلایا۔
گرمی کا موسم تھا آپ صحنِ مکان میں تشریف فرما تھے، باہر سے ایک گندھلین نے طلباء سے کہا ''مولبی جی! پانی پِلادو'' (دیوبند ی عوام کی زبان) مگر کسی نے نہ سُنا، چنانچہ حضرت چار پائی سے اُٹھے اَور   لوٹا لے کر نل کے پاس گئے۔ پھر کیا تھا تمام حاضرین دوڑ پڑے۔ حضرت نے سب کو ڈانٹ دیا اَور خود پانی بھر کر اُس گندھلین کو پلایا۔
بعض مرتبہ حالت ِدرس میں غرباء ومساکین اَور کمزور لوگوں کی اِمداد کی طرف توجہ دِلاتے اُس وقت آپ اِس حدیث کو بیان فرمایا کرتے تھے  ھَلْ تُنْصَرُوْنَ وَ تُرْزَقُوْنَ اِلَّابِضُعَفَائِکُمْ ۔(بخاری) تم کو ضعفاء اَور کمزور لوگوں کی وجہ ہی سے رزق دیا جاتا ہے اَور اِن ہی کی وجہ سے تمہاری اِعانت کی جاتی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اہلِ مشرق میں فتنہ اَور دِلوں کی سختی : 7 3
5 اہلِ حجاز کی تعریف : 7 3
6 آواز گھٹتی بڑھتی ہے : 7 3
7 جمعہ شہروں میں ، حنفی مسلک اَور اُس کی وجہ : 8 3
8 ''نجد ''کا جغرافیہ : 9 3
9 بَحْرَیْن : 10 3
10 شدت اَور نجدی : 10 3
11 بصرہ : 10 3
12 مسئلہ رجم 11 1
13 ''حد'' کی تعریف : 21 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 14
16 اُسوۂ حَسَنہ یا اَخلاقِ ظاہرہ : 23 14
17 غرباء و مساکین کے ساتھ : 24 14
18 خدام کے ساتھ : 26 14
19 قسط : ٢٤ تربیت ِ اَولاد 29 1
20 صدر مملکت کی خدمت میں کھلا خط! 33 1
21 موت العَالِم موت العَالَم 38 1
22 رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حِکمت 39 1
23 قسط : ا حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 44 1
24 نام و نسب : 44 23
25 پیدائش : 44 23
26 عہد ِنبوی ۖ : 45 23
27 عہد ِصدیقی : 45 23
28 عہد ِفاروقی : 45 23
29 عہد ِعثمانی : 46 23
30 بیعت ِخلافت کے وقت حضرت علی کو مشورہ : 46 23
31 وفیات 47 1
32 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 48 1
33 غیر مسلموں کے ساتھ معاملات : 48 32
34 ماہِ صفرکے اَحکام اَور جاہلانہ خیالات 50 1
35 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 50 34
36 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 50 34
37 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اَور اُس کی تردید : 51 34
38 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 54 34
39 گلد ستہ اَحادیث 58 1
40 دوزخ کی دیواروں کی موٹائی چالیس برس کی مسافت کے برابر ہوگی : 58 39
41 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دَور کا ایک واقعہ : 60 39
42 بقیہ : رحمة للعالمین ۖکے لیے تعددِ اَزواج کی حکمت 61 22
43 دینی مسائل ( نذر اَور منت کا بیان ) 62 1
44 نذر کے صحیح ہونے کی شرائط : 62 43
45 نذر کے بارے میں ایک اَور ضابطہ : 63 43
Flag Counter