ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010 |
¾اكستان Ù |
|
دُوسروں تک پہنچاتے ہیں لیکن جب اِن بے دینوں کا حلقہ بڑھ جاتا ہے اور اِن کی شہرت آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے تو وہ کھل کر اپنے کفر وضلال اور باطل و گمراہ کن عقائد و نظریات کا پرچار شروع کردیتے ہیں، تب عقدہ کھلتا ہے کہ یہ تو بے دین، ملحد، بلکہ زندیق اور دھریہ تھا اور ہم نے اُس کے باطل و گمراہ کن عقائد و نظریات کی اشاعت و ترویج میں اُس کا ساتھ دیا اور جتنا لوگ اُس کے دام تزویر میں پھنس کر گمراہ ہوئے یا آئندہ ہوں گے، افسوس ! کہ اُن کے گمراہ کرنے میں ہمارا مال و دولت اور محنت و مساعی استعمال ہوئی ہیں۔ اِس روایت میں یہی بتلایا گیا ہے کہ بعد کے پچھتاوے سے بہتر ہے کہ پہلے اِس کی مکمل تحقیق کرلی جائے کہ ہم جس شخص سے علم اَور دین سیکھ رہے ہیں، یہ اِنسان ہے یاشیطان؟مسلمان ہے یاملحد؟مؤمن ہے یا مرتد؟ تاکہ خود بھی اور دُوسرے بھی ایسے شیاطین و ملحدین کی گمراہی اَور گمراہ کن دعوت سے بچ سکیں۔ حال ہی کی بات ہے کہ متعدد اَحباب نے پوچھا کہ زید حامد نام کا ایک اسکالر آج کل ٹی وی پر آرہا ہے، جس کی براس ٹٔیکس ڈاٹ کام (.com brasstacks) کے نام سے ایک ویب سائٹ ہے جس میں اُس کا مکمل تعارف اور اُس کی تقاریر موجود ہیں، اِسی ویب سائٹ میں بتلایا گیا ہے کہ یہ شخص جہادِ افغانسان میں بھی شریک رہا ہے۔ چونکہ آج کل وہ کھل کر امریکا اور یہودیوں کے خلاف بولتا ہے، اِس کے ساتھ ساتھ اُس کے پاس جھوٹی سچی معلومات کا ذخیرہ ہے اور وہ نہایت ہی چرب لسان ہے، لہٰذا لوگ دَھڑا دَھڑ اُس کے گرویدہ ہورہے ہیں۔ بتلایا جائے کہ یہ شخص کون ہے؟ اور اُس کے عقائد و نظریات کیا ہیں؟ اِس پر جب ہم نے اپنے طور پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ شخص ملعون یوسف کذاب … جس نے نبوت کا دعوی کیا تھا اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اُس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اُس کو گرفتار کراکے حوالہ زندان کیا تھا اور جیل ہی کے اَندر ایک عاشق ِ رسول نے اُس کا کام تمام کیا تھا…کا خلیفہ اوّل ہے اَور اُس کا اصل نام ''زید زمان'' ہے۔ چنانچہ روزنامہ خبریں لاہور کی خبر ملاحظہ ہو : ''ملتان (اسٹاف رپورٹر) نبوت کے جھوٹے دعوے دار کذاب یوسف جو توہین رسالت کے الزام میں گزشتہ ٨ ماہ سے جیل میں بند ہے،نے اپنی غیر موجودگی میں برنکس کمپنی اسلام آباد کے منیجر زید زمان کو خلیفہ اوّل مقرر کردیا ہے اور تمام چیلوں کو ہدایت کی ہے کہ