Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010

اكستان

9 - 64
صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا  :
 تو یہاں جو آتا ہے کہ ایک طبیب آئے تھے رسول اللہ  ۖ  کے پاس، اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ طبیب ہوا کرتے تھے اَور طبیب بھی ہوتے تھے اَور آپریشن کرنے والے بھی ہوتے تھے اَور اُس زمانے میں آنکھ کا آپریشن بھی ہوا کرتا تھا چنانچہ طبقات ابن ِ سعد میں ہے کہ حضرتِ عبد اللہ ابن ِ عباس رضی اللہ عنہما سے ایک طبیب نے کہا ڈاکٹر نے کہا کہ میں آپ کی آنکھ کا آپریشن کیے دیتا ہوں ،معلوم ہوتا ہے یہ موتیا کی شکایت تھی اُنہوں نے اُسے نہیں منظور فرمایا اِسی طرح رہے کہ نمازیں قضاء ہوںگی وغیرہ وغیرہ پھر بھی یہ تو نہیں ہوتا کہ ہر آپریشن کے بعد ٹھیک ہی ہوجائے آنکھ ضرور، ہوسکتا ہے نہ ہو ٹھیک تو اُنہوں نے اِسے منظور نہیں کیا لیکن اِس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپریشن کا تھا طریقہ، آلات تھے کیا کرتے تھے ویسے اعضاء کا کاٹنا بھی آیا ہے کہ وہ کاٹ دیتے تھے اَور یہاں جسم کا لفظ گزرچکا ہے اَ ور  اِکْتَوٰی کَیّ  کہ اُس کو داغ دیتے تھے تاکہ خون نہ بہنے پائے رُک جائے مگر اب ترقی کرتے کرتے بہت آگے پہنچ گئے ہیں۔یہاں یہ آیا طبیب کا لفظ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ طبیب رسول اللہ  ۖ  کی خدمت میں بھی آتے رہے ہیں ملاقات بھی ہوتی رہی ہے اَور سوالات بھی کرتے رہے ہیں ۔
ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے  :
توایسی دَوا کہ جس کے اَندر مینڈک کا استعمال ہو اُس کو منع فرما دیا کہ وہ نہ کھائیں دُوسرے  حضرات جو مینڈک کو حرام تو نہیں سمجھتے وہ دُوسری وجہ اِس کی نکالتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ ایسی مخلوق ہے جو اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے پاکی بیان کرتی ہے یہ جب بولتا ہے تو خدا کی تقدیس تسبیح اپنی زبان میں اپنے اَنداز میں کرتا ہے اَور ہر چیز یعنی ذرّات جو ہیں یہ دَری ہے اِس کے ذرّے ہیں بہت بڑے بڑے اِس کے دھاگے ہیں یہ دھاگے تو بنے ہیں چھوٹے چھوٹے سے وہ جو ذرّات ہیں وہ خدا کو پہچانتے ہیں اَور تسبیح کرتے ہیں مٹی کے ذرّات ساری زمین رُوئے زمین پر پانی ہے پانی کے قطرات ہیں یہ سب اپنے خالق کو جانتے ہیں اَور تسبیح کرتے ہیں گناہ کا کام اِن سے کوئی ہوتا ہی نہیں کیونکہ خود حرکت ہی نہیں کرتے مکلّف یہ نہیں ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 کہیں پوجا پاٹ کہیں پکا کر کھا جانا : 7 3
5 کمانڈوز کی تربیت : 7 3
6 مینڈک کی دو قسمیں : 8 3
7 حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے : 8 3
8 صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا : 9 3
9 ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے : 9 3
10 میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے : 10 3
11 بہتا پانی تسبیح کرتا ہے : 10 3
12 قبر پر سے گھاس نہ اُکھاڑی جائے : 12 3
13 مُلکی ذمہ داروں کا حال : 12 3
14 قلب ِماہیت سے حکم بدل جاتا ہے : 13 3
15 دوا کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے : 14 3
16 دوا صرف سبب ہے شفاء اللہ دیتا ہے : 14 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 17
19 علمی مضامین 17 1
20 صحیح طریقہ کار 22 1
21 مجلس ِعاملہ اجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 26 20
22 حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔ 28 21
23 جُرم کیا تھا ؟ 28 21
24 فرقہ پرستی کہاں کہاں تھی 33 20
25 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 34 20
26 علّامہ شبیر احمد عثمانی اَور پاکستان : 34 20
27 تقسیم ہند کے بعد : 37 20
28 ایک بہت بڑا کارنامہ 37 20
29 مت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
30 حضرت سَودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 38 29
31 قسط : ١٢ تربیت ِ اَولاد 40 29
32 بچہ کی پیدائش کے موقع پر رسمی طورپر لین دین : 40 29
33 زبردستی کا اَور عجیب قسم کا قرض : 42 29
34 وفیات 42 1
35 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ 43 1
36 زید زمان المعروف زید حامد کا تعارف 43 35
37 نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے : 57 1
38 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 57 37
39 انگریزی اَور یونانی طریقۂ علاج : 58 3
40 دینی مسائل 59 1
41 ( مفقود اور غائب کی زوجہ کا حکم ) 59 40
42 مفقود یعنی لاپتہ شخص کی زوجہ کا حکم : 59 40
43 تتبیہات : 59 40
44 60 40
45 غائب غیر مفقود کی زوجہ کا حکم : 60 40
46 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter