ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٩ نومبر بعد نمازمغرب شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحببھائی عبدالماجد صاحب کی دعوت پر'' تحفظِ سنت کانفرنس ''میں شرکت کے لیے قصور کے نواح میں تشریف لے گئے جہاں آپ نے حضور اَقدس ۖ کے طریقے کو مضبوطی سے پکڑنے کی ترغیب اَور صحابہ کرام کی عظمت کے موضوع پربیان کیا۔ ١٦نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مولانا محمد حسن صاحب کی خواہش پر اُن کی ہمشیرہ اَور بیٹی کا نکاح پڑھانے رائیونڈ کے مضافات رسول پورہ تشریف لے گئے۔ ١٠ذی الحجہ /٢٨نومبر کوجامعہ مدنیہ جدید میں نماز ِعید الاضحی کا آغاز ہوا،والحمد للہ۔ ١٧ذی الحجہ /٥ دسمبر سے جامعہ مدنیہ جدید میں عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد تعلیم شروع ہوگئی۔ حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کے ماموں حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب اپنے صاحبزادے محمد اَنس صاحب کے ہمراہ گذشتہ ماہ دیوبند سے پاکستان تشریف لائے اور ١٥ دسمبر کو بعد نماز مغرب جامعہ جدید کے طلباء سے خطاب فرمایا۔ ١٧دسمبر کو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس حضرت مولانا محمد حسن صاحب حج سے بخیریت واپس تشریف لے آئے،والحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ سب کا حج اور دُعائیں قبول فرمائے، آمین۔ ١٨ دسمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولوی عبداللہ صاحب کا نکاح پڑھانے تشریف لے گئے۔ ٢٥ دسمبر کو جمعیت علمائے اِسلام کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم بعد نمازِ ِمغرب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور مہتمم صاحب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رُودادِ سفرحضرت مہتمم صاحب : ( بقلم : شریک ِسفربھائی اِنعام اللہ ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید) ٢٠ نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ کے طالب علم بھائی خدا بخش کی