Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010

اكستان

10 - 64
میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے  :
کپڑے کے بارے میں بھی آیا ہے کہ کپڑا بھی تسبیح کرتا ہے مگر یہ آیا ہے کہ جب کپڑا میلا ہوجائے تو پھر تسبیح نہیں کرتا چاہے وہ پاک ہو تو گویا اِسلام نے میلا نہ رہنا بھی سکھایا ہے کہ میلے مت رہو صاف رہو، پاکی الگ اَور صفائی اُس کے اُوپر مزید، پہلا درجہ پاکی کا دُوسرا درجہ صفائی کا ستھرائی کا ،یہ آداب اَور یہ طریقے  اِسلام کے علاوہ کسی بھی جگہ نہیں ہیں نہ اخلاقًا سکھائے جاتے ہیں نہ مذہبًا معلوم ہیں لوگوں کو۔ 
بہتا پانی تسبیح کرتا ہے  :
رسول اللہ  ۖ  نے بہت سی چیزیں بتائی ہیں ایسی جو تسبیح کرتی ہیں اُن میں مائِ جاری بھی ہے پانی اگر ٹھہرا ہوا ہو وہ نہیں کرتا تسبیح لیکن جاری ہو چلتا ہو وہ تسبیح کرتا ہے، اِسی طرح درخت ہیں ہَرے ہوں تسبیح کرتے ہیں سُوکھ جائیں تو تسبیح رُک جاتی ہے، اِسی طرح عورت کے بارے میں بھی نفاس وغیرہ کی حالت میں اُس کے بدن کے جو اَجزاء ہیں اُن کی تسبیح رُکتی ہے، اِسی طرح جانور بھی بتائے گئے ہیں گدھے کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِس کے اَجزاء جو ہیں وہ تسبیح نہیں کرتے۔ یہ بدن ہے اِتنا بڑا بدن ہوتا ہے پانچ فٹ چھ فٹ کا اِنسان کا تو یہ کتنے اجزاء سے مرکب ہے کروڑوں ہوں گے اُن سے ایک اِنسان بنتا ہے تو وہ سب  اَجزاء اُس کے تسبیح کرتے ہیں چاہے وہ کافر ہی ہو خود مگر اُس کے بدن کے جو جز ہیں وہ تو خدا کو جانتے ہیں۔ آگ بھی خدا کو مانتی ہے جہنم بھی خدا کو مانتی ہے اَور شیطان بھی خدا کو مانتے ہیں اَور خدا کی وحدانیت پر ایمان بھی رکھتا ہے شیطان، اِتنا ایمان اُس کا بھی ہے۔
 تو اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنے کے لیے حدیث شریف میں جو چیزیں آئی ہیں وہ میں نے آپ کو   مثلًا بتلائی ہیں کُتّے کے بارے میں بھی آیا ہے کہ اُس کے اجزا بھی نہیں تسبیح کرتے۔ اِسی واسطے وہ کہتے ہیں   کہ جس حدیث میں یہ آیا ہے کہ اگر نمازی کے آگے سے گدھا گزرجائے تو نماز ٹوٹ جائے گی کُتّا گزرجائے  تو نماز ٹوٹ جائے گی اَور ایک حدیث میں آتا ہے عورت گزرجائے تو نماز ٹوٹ جائے گی ،حضرت عائشہ   رضی اللہ عنہا سے جب یہ روایت نقل کی ،وہ تو خفا ہوئیں ،کہا یہ بات ٹھیک نہیں ہے میں لیٹی ہوتی تھی رسول اللہ  ۖ  نماز پڑھتے ہوتے تھے اَور میں پائوں پھیلاتی تھی چراغ اُس زمانے میں گھروں میں نہیں ہوتے تھے، جگہ تنگ تھی تو پائوں میں پھیلالیتی تھی سوتی رہتی تھی ہلکی نیند ہوگی ،نہ زیادہ کھانا تھا نہ زیادہ گہری نیند تھی کم کھانا تھا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 کہیں پوجا پاٹ کہیں پکا کر کھا جانا : 7 3
5 کمانڈوز کی تربیت : 7 3
6 مینڈک کی دو قسمیں : 8 3
7 حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے : 8 3
8 صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا : 9 3
9 ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے : 9 3
10 میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے : 10 3
11 بہتا پانی تسبیح کرتا ہے : 10 3
12 قبر پر سے گھاس نہ اُکھاڑی جائے : 12 3
13 مُلکی ذمہ داروں کا حال : 12 3
14 قلب ِماہیت سے حکم بدل جاتا ہے : 13 3
15 دوا کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے : 14 3
16 دوا صرف سبب ہے شفاء اللہ دیتا ہے : 14 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 17
19 علمی مضامین 17 1
20 صحیح طریقہ کار 22 1
21 مجلس ِعاملہ اجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 26 20
22 حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔ 28 21
23 جُرم کیا تھا ؟ 28 21
24 فرقہ پرستی کہاں کہاں تھی 33 20
25 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 34 20
26 علّامہ شبیر احمد عثمانی اَور پاکستان : 34 20
27 تقسیم ہند کے بعد : 37 20
28 ایک بہت بڑا کارنامہ 37 20
29 مت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
30 حضرت سَودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 38 29
31 قسط : ١٢ تربیت ِ اَولاد 40 29
32 بچہ کی پیدائش کے موقع پر رسمی طورپر لین دین : 40 29
33 زبردستی کا اَور عجیب قسم کا قرض : 42 29
34 وفیات 42 1
35 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ 43 1
36 زید زمان المعروف زید حامد کا تعارف 43 35
37 نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے : 57 1
38 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 57 37
39 انگریزی اَور یونانی طریقۂ علاج : 58 3
40 دینی مسائل 59 1
41 ( مفقود اور غائب کی زوجہ کا حکم ) 59 40
42 مفقود یعنی لاپتہ شخص کی زوجہ کا حکم : 59 40
43 تتبیہات : 59 40
44 60 40
45 غائب غیر مفقود کی زوجہ کا حکم : 60 40
46 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter