ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) اِسلام نے دوا ء کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے شفاء اللہ تعالیٰ کے اِرادہ پر موقوف ہے دواء پر نہیں صحابہ کرام کے زمانہ میں آپریشن ہوتا تھا ۔ قبر پر سے گھاس یا پودا نہ اُکھاڑا جائے حنفی مسلک میں پانی کے جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے پہلا درجہ پاکی پھر صفائی۔ میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 60 سا ئیڈ B 08 - 08 - 1986) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حدیث شریف میں آتا ہے کہ ایک طبیب تھے اُنہوں نے جنابِ رسول اللہ ۖ سے دریافت کیا کہ مجھے ایک دَوا تیار کرنی ہے اُس میں مینڈک ڈالنا ہے تو رسول اللہ ۖ نے اُس کو مارنے سے منع کر دیا ١ تو منع کرنے کی وجہ کیا ہے؟ ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہ کھانے والا جانور نہیں ہے جسے کھایا جاتا ہو حلال نہیں ہے اگر اُسے مارکر کسی دَوا میں شامل کریں گے وہ کھائیں گے تو حلال چیز کھانی نہ ہوئی ۔اُس دَور میں بھی اَور بعد کے دَور میں گویا جب صحابۂ کرام کو جن لوگوں نے پایا ہے شاگردی کی ہے اُن میں ایسا مسلک بھی ملتا ہے کہ سمندر ١ مشکوة شریف ص ٣٨٩