Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010

اكستان

17 - 64
علمی مضامین 						سلسلہ نمبر٣٦
''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)
نوائے وقت کی بے وقت راگنی  اَور  مدنی  فارمولا
(جس کی تلخیص روزنامہ جنگ لاہورکی تین اقساط میں١٧١٦١٥دسمبر ٨٣ء کو شائع ہوئی)
نوائے وقت مؤرخہ ١٤ نومبر ٨٣ء کے صفحہ نمبر ١١ پر سیٹھی صاحب کے مضمون کی وجہ صرف اِتنی ہے کہ وہ ایک اختلافی شو شا چھوڑ کر سوال و جواب کا سلسلہ شروع کریں اَور ایم آر ڈی میں شامل علماء کو اپنی طرف متوجہ کر کے حکومت کی حتی المقدور مدد کریں اسی لیے اُنہوں نے تلخ زبان استعمال کی۔ لیکن اُنہیں یہ اَندازہ شاید نہ ہوگا کہ حضرت مدنی قدس اللہ سرہُ العزیز کی شخصیت اِتنی عظیم ہے کہ اُن کے شاگرد اَور متوسلین و معتقدین ایم آر ڈی ہی میں نہیں بلکہ پاکستان کی ہر جماعت میں موجود ہیں اَور پاکستان میں آباد اَور بڑے مدارس میں شاید ہی کوئی ایسا مدرسہ ہو جہاں اُن کے بِلاواسطہ یا با لواسطہ تلامیذ موجود نہ ہوں۔
سیٹھی صاحب کو تعجب ہے کہ حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ کو صدیقی صاحب نے بزرگ اَور ولی   کیونکر شمار کرلیا حالانکہ سیٹھی صاحب اگر اُن کے حالات پر مشتمل کتابوں کا مطالعہ کرتے تو اُنہیں معلوم ہوتا کہ وہ چشتی صابری نقشبندی مجددی اَور طریقۂ قادریہ و سہروردیہ ہر چار سلسلوں میں مجاز تھے شیخ الطریقہ تھے اَور اپنے تمام خلفاء کو منتہائِ تصوف یعنی مراقبہ ٔذات ِمقدسہ(احسان) تک تعلیم فرمایا کرتے تھے، اُنہیں سلو ک و تصوف میں اپنے دور میں بہت بڑا مقام حاصل تھا۔اسی لیے خدا وند ِ کریم نے اُنہیں وہ مقبولیت عطاء کی جو اَولیاء کرام میں بہت بڑے بڑے اَولیاء کو ہی حاصل تھی۔ اُن کے گرد بیعت ہونے والوں کا اِتنا مجمع ہوتا تھا کہ وہ لاؤڈ سپیکر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 کہیں پوجا پاٹ کہیں پکا کر کھا جانا : 7 3
5 کمانڈوز کی تربیت : 7 3
6 مینڈک کی دو قسمیں : 8 3
7 حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے : 8 3
8 صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا : 9 3
9 ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے : 9 3
10 میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے : 10 3
11 بہتا پانی تسبیح کرتا ہے : 10 3
12 قبر پر سے گھاس نہ اُکھاڑی جائے : 12 3
13 مُلکی ذمہ داروں کا حال : 12 3
14 قلب ِماہیت سے حکم بدل جاتا ہے : 13 3
15 دوا کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے : 14 3
16 دوا صرف سبب ہے شفاء اللہ دیتا ہے : 14 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 17
19 علمی مضامین 17 1
20 صحیح طریقہ کار 22 1
21 مجلس ِعاملہ اجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 26 20
22 حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔ 28 21
23 جُرم کیا تھا ؟ 28 21
24 فرقہ پرستی کہاں کہاں تھی 33 20
25 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 34 20
26 علّامہ شبیر احمد عثمانی اَور پاکستان : 34 20
27 تقسیم ہند کے بعد : 37 20
28 ایک بہت بڑا کارنامہ 37 20
29 مت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
30 حضرت سَودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 38 29
31 قسط : ١٢ تربیت ِ اَولاد 40 29
32 بچہ کی پیدائش کے موقع پر رسمی طورپر لین دین : 40 29
33 زبردستی کا اَور عجیب قسم کا قرض : 42 29
34 وفیات 42 1
35 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ 43 1
36 زید زمان المعروف زید حامد کا تعارف 43 35
37 نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے : 57 1
38 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 57 37
39 انگریزی اَور یونانی طریقۂ علاج : 58 3
40 دینی مسائل 59 1
41 ( مفقود اور غائب کی زوجہ کا حکم ) 59 40
42 مفقود یعنی لاپتہ شخص کی زوجہ کا حکم : 59 40
43 تتبیہات : 59 40
44 60 40
45 غائب غیر مفقود کی زوجہ کا حکم : 60 40
46 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter