Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010

اكستان

8 - 64
وہ(گوریلہ) رہا تھا گوریلوں میں اَور ٹریننگ تھی اُس کو، اَور گوریلے بھیجتے تھے ۔وہ اتفاق سے یہاں آیا کچھ تذکرہ آگیا درختوں میں سوہاجنے کا اَور دُوسرے درختوں کا تو اُس نے یہ بات مجھے بتائی کہ ایسے ہوتا ہے اِس میں۔ پھروہ گیا ہے وہاں اَور شہید ہوگیا وہ کوئی دُوسرا گوریلا تھا جو جارہا تھا اُس کو ماردیا تو اُس کی لاش لانے کے لیے اِن کو مقرر کیا گیا تو اُن میں وہ ختم ہوگیا۔
تو مینڈک جو ہے وہ کھایا جاسکتا ہے اَور یہ پرانا دستور چلاآرہا ہے مینڈک کھانے کا اَور اہل ِ اسلام میں بھی ایسے بڑے بڑے حضرات ہیں جن کا مسلک تو نہیں چلا باقاعدہ مرتب تو نہیں ہونے پایا قدرتی طور پر لیکن وہ کہتے ہیں  لَوْ اَنَّ اَھْلِی اَکَلُوا الضَّفَادِعَ لَاَطْعَمْتُہُمْ  میرے گھروالے اگر چاہیں کہ وہ مینڈک کھائیں تو میں اُنہیں کھلائوں منگاکے دُوں گا۔
مینڈک کی دو قسمیں  :
مینڈک کی دو قسمیں ذرا ہوجاتی ہیں ایک وہ جو بالکل پانی ہی میں رہتا ہے اَور ایک جو پانی کی جگہ رہتا ہے نمی کی جگہ خشکی والا مینڈک بَرّی، اُن کی مراد بَرّی نہیں بحری ہے ۔تو یہاں رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے اِس سے جو منع کیا ہے اَور حنفی مسلک ہمارا وہ بھی یہی ہے کہ یہ کھانا ہی جائز اَور درُست نہیں۔
حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے  :
 جتنی چیزیں پیدا ہوتی ہیں سمندر میں اُن میں سے ہمارے نزدیک تو مچھلی ہے جو جائز ہے اَور باقی سمندری چیزیں جائز نہیں ہیں ،مچھلی میں بھی ایک آدھ قسم ایسی ہے کہ جس میں اختلاف ہے کہ وہ کھائی جائے یا نہ کھائی جائے ۔ایک مچھلی ہوتی ہے جو سانپ کی شکل کی ہوتی ہے'' مُرماہی'' یعنی مارماہی ''مار'' سانپ کو کہتے ہیں فارسی میں اَور ''ماہی'' مچھلی کو کہتے ہیں سانپ نُما مچھلی سمجھ لیجیے اُس کو عرب والوں نے مُرماہی کرلیا مار کی بجائے مُر کرلیا ،تخفیف کردی اُس میں اَور مُعَرَّبْ کرلیا اِس کو، یعنی عربی میں لے کر استعمال اِس کا شروع کردیا۔ تو وہ مُرماہی ہے اَور جھینگا مچھلی ہے جھینگامچھلی کو منع کرتے ہیں حنفی حضرات کہ وہ نہ کھائیں لیکن بنگالی  حنفی ہوتے ہیں اَور کھاتے ہیں کیونکہ وہ مزیدار زیادہ ہوتی ہے وہ نہیں چھوڑتے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 کہیں پوجا پاٹ کہیں پکا کر کھا جانا : 7 3
5 کمانڈوز کی تربیت : 7 3
6 مینڈک کی دو قسمیں : 8 3
7 حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے : 8 3
8 صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا : 9 3
9 ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے : 9 3
10 میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے : 10 3
11 بہتا پانی تسبیح کرتا ہے : 10 3
12 قبر پر سے گھاس نہ اُکھاڑی جائے : 12 3
13 مُلکی ذمہ داروں کا حال : 12 3
14 قلب ِماہیت سے حکم بدل جاتا ہے : 13 3
15 دوا کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے : 14 3
16 دوا صرف سبب ہے شفاء اللہ دیتا ہے : 14 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 17
19 علمی مضامین 17 1
20 صحیح طریقہ کار 22 1
21 مجلس ِعاملہ اجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 26 20
22 حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔ 28 21
23 جُرم کیا تھا ؟ 28 21
24 فرقہ پرستی کہاں کہاں تھی 33 20
25 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 34 20
26 علّامہ شبیر احمد عثمانی اَور پاکستان : 34 20
27 تقسیم ہند کے بعد : 37 20
28 ایک بہت بڑا کارنامہ 37 20
29 مت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
30 حضرت سَودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 38 29
31 قسط : ١٢ تربیت ِ اَولاد 40 29
32 بچہ کی پیدائش کے موقع پر رسمی طورپر لین دین : 40 29
33 زبردستی کا اَور عجیب قسم کا قرض : 42 29
34 وفیات 42 1
35 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ 43 1
36 زید زمان المعروف زید حامد کا تعارف 43 35
37 نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے : 57 1
38 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 57 37
39 انگریزی اَور یونانی طریقۂ علاج : 58 3
40 دینی مسائل 59 1
41 ( مفقود اور غائب کی زوجہ کا حکم ) 59 40
42 مفقود یعنی لاپتہ شخص کی زوجہ کا حکم : 59 40
43 تتبیہات : 59 40
44 60 40
45 غائب غیر مفقود کی زوجہ کا حکم : 60 40
46 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter