Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010

اكستان

46 - 64
اُس نے میری سفید ڈاڑھی اور عمر کے فرق کا لحاظ کرتے ہوئے وقتی طور پر خاموشی اختیار کرلی۔تاہم اُس نے میرے مضمون میں دیے گئے موصوف کی ویب سائٹ کے پتہ پر زید حامد سے رابطہ کیا، تو آگے سے اُس نے بھی ٹھیک وہی تقریر جھاڑی کہ یہ میرے خلاف خواہ مخواہ کا غلط پروپیگنڈا ہے، اور مولوی مجھ سے خواہ مخواہ بُغض رکھتے ہیں یا مجھ سے پرخاش رکھتے ہیں، وغیرہ وغیرہ، ورنہ میرا کسی یوسف کذاب سے کوئی تعلق نہیں رہا بلکہ میں ایسے کسی شخص کو نہیں جانتا۔
بہرحال ویب سائٹ پر اُن کی بات چیت اور چیٹنگ جاری تھی کہ میرے رفیق کار مولانا محمد اعجاز صاحب نے انہیں ''یوسف کذاب'' نامی کتاب پیش کردی، اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے عزیز مولوی محمد یوسف اسکندر صاحب کو جنہوں نے نہایت غورو خوض سے اُس کا مطالعہ کیا تو اُن کی آنکھیں کھل گئیں اور اُن پر حقیقت حال منکشف ہوگئی۔
چنانچہ اُنہوں نے حکمت و دانش مندی اور سلیقہ سے زید حامد کے ساتھ براہِ راست سوال و جواب کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پوچھا کہ: اگر تمہارا یوسف کذاب سے کوئی تعلق نہیں تھا تو اِس کتاب میں اور یوسف کذاب کے مقدمہ میں تمہارا نام کیوں ہے؟ اور تم نے اُس کے مقدمہ کی پیروی کیوں کی تھی؟ اور تم نے اُس مقدمہ کے فیصلہ کے بعد روزنامہ ڈان کراچی میں اُس فیصلہ کو اِنصاف کے قتل سے کیوں تعبیر کیا ؟ اور مدعی نبوت یوسف کذاب کو ایک مہربان اور اِسلام کے معزز صوفی اور اسکالر کے طور پر کیوں پیش کیا؟ وغیرہ وغیرہ۔
الغرض مسلسل سوالوں کے بعد اُس نے بہرحال اِتنا اعتراف کرلیا کہ جی ہاں میرا اُس مقدمہ میں کسی حد تک کردار رہا ہے۔ چنانچہ اُس کے اِس اعتراف کے بعد مولوی محمد یوسف اسکندر صاحب کو زید حامد کی حقیقت سمجھ میں آگئی۔
خیر یہ تو ایک سمجھ دار عالم دین کا معاملہ تھا، اِس کے علاوہ اَور بھی بہت سے دیندار حضرات کو میری  اِس تحریر پر اعتراض تھا اور ہے، چنانچہ بہت سے مخلصین نے یہ کہہ کر اِس بحث کو ختم کردیا کہ سعید احمد جلال پوری کو یا تو غلط فہمی ہوئی ہے یا پھر اُس کو صحیح معلومات نہیں دی گئیں۔ 
اِسی طرح جناب حافظ توفیق حسین شاہ صاحب نے روزنامہ جنگ کراچی میں حامد میر کے جواب میں راقم الحروف کے مضمون کی اشاعت پر اپنے میسیج میںلکھا  :
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 کہیں پوجا پاٹ کہیں پکا کر کھا جانا : 7 3
5 کمانڈوز کی تربیت : 7 3
6 مینڈک کی دو قسمیں : 8 3
7 حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے : 8 3
8 صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا : 9 3
9 ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے : 9 3
10 میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے : 10 3
11 بہتا پانی تسبیح کرتا ہے : 10 3
12 قبر پر سے گھاس نہ اُکھاڑی جائے : 12 3
13 مُلکی ذمہ داروں کا حال : 12 3
14 قلب ِماہیت سے حکم بدل جاتا ہے : 13 3
15 دوا کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے : 14 3
16 دوا صرف سبب ہے شفاء اللہ دیتا ہے : 14 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 17
19 علمی مضامین 17 1
20 صحیح طریقہ کار 22 1
21 مجلس ِعاملہ اجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 26 20
22 حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔ 28 21
23 جُرم کیا تھا ؟ 28 21
24 فرقہ پرستی کہاں کہاں تھی 33 20
25 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 34 20
26 علّامہ شبیر احمد عثمانی اَور پاکستان : 34 20
27 تقسیم ہند کے بعد : 37 20
28 ایک بہت بڑا کارنامہ 37 20
29 مت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
30 حضرت سَودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 38 29
31 قسط : ١٢ تربیت ِ اَولاد 40 29
32 بچہ کی پیدائش کے موقع پر رسمی طورپر لین دین : 40 29
33 زبردستی کا اَور عجیب قسم کا قرض : 42 29
34 وفیات 42 1
35 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ 43 1
36 زید زمان المعروف زید حامد کا تعارف 43 35
37 نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے : 57 1
38 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 57 37
39 انگریزی اَور یونانی طریقۂ علاج : 58 3
40 دینی مسائل 59 1
41 ( مفقود اور غائب کی زوجہ کا حکم ) 59 40
42 مفقود یعنی لاپتہ شخص کی زوجہ کا حکم : 59 40
43 تتبیہات : 59 40
44 60 40
45 غائب غیر مفقود کی زوجہ کا حکم : 60 40
46 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter