Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010

اكستان

18 - 64
پر بیعت فرماتے تھے، پانچ ہزار سے آٹھ ہزار بیک وقت بیعت ہونے والوں کا اَندازہ تحریر کیا گیا ہے جس کی مثال قریب میں نہیں ملتی۔حضرت سیّد احمد شہید سے بیک وقت بیعت ہونے والوں کی تعداد دس ہزار تک بتلائی گئی ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ تعداد بیعت ِجہاد کرنے والوں کی ہو لیکن حضرت مدنی   سے بیعت ہونے والے بیعت ِ طریقت کرتے تھے ۔
حضرت مولانا مفتی محمود صاحب  کے پاس حضرت مدنی   کی تصوف و سلوک کے موضوع پر چند  تقاریر ٹیپ تھیں جنہیں وہ آخر ِ حیات تک سنتے رہے۔ کیونکہ مفتی صاحب خود بھی کامل صوفی تھے اُنہوں نے سلسلہ نقشبندیہ میں تکمیل ِ سلوک کی تھی رحمہما اللہ رحمةً واسعةً۔ اَور یہ بات شاید سیٹھی صاحب کو معلوم نہ ہو کہ  نظامی صاحب کے محبوب اَور ممدوح مولانا عبدالماجد دریا بادی حضرت مدنی   سے ہی بیعت تھے۔
 ١٣٤٦ھ /١٩٢٧ء میں آپ براعظم ایشیاء میں علوم ِ دینیہ کے سب سے بڑے مرکز کے سب سے بڑے درجہ کے مدرس یعنی شیخ الحدیث مقرر ہوئے اَور ١٣٧٧ھ /١٩٥٧ ء تک اِسی مسند پر درس ِ حدیث دیتے رہے۔ جن حضرات نے اَب سے ستاون سال قبل دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کی ہے وہ اگر زندہ ہیں تو آپ ہی کے شاگرد ہیں۔ 
سیٹھی صاحب نے استفسار کیا ہے کہ سلہٹ میںجہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں کون صاحب میزبان تھے۔ اِس کے جواب کے لیے پورا واقعہ نقل کر رہا ہوں۔ 
مولانا رشید احمد صاحب صدیقی (کلکتہ) لکھتے ہیں  : 
مختلف مقامات پر حضرت  کی تقریروں کے پروگرام بنانا اَور آپ کے متعلق سفر کے انتظامات کرنا راقم الحروف سے متعلق تھا۔ بہر کیف ہمارا قافلہ ٣ مارچ کی شام کو  گوپال پور تھا نہ بیگم گنج پہنچا۔ مولانا عبدالحلیم صدیقی مولانا نافع گل اَور دیگر چار پشاوری طالب علم ہمراہ تھے۔ 
چوہدری رازق الحیدر چیئر مین ڈسٹرکٹ بورڈ نواکھالی کے دولت کدہ پر قیام ہوا۔ دُوسرے دِن ایک عظیم الشان جلسہ میں انتخابی تقریر کرنی تھی۔ نماز ِ عشاء کے بعد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 کہیں پوجا پاٹ کہیں پکا کر کھا جانا : 7 3
5 کمانڈوز کی تربیت : 7 3
6 مینڈک کی دو قسمیں : 8 3
7 حنفی مسلک میں صرف مچھلی حلال ہے : 8 3
8 صحابہ کے زمانے میں آپریشن ہوتا تھا : 9 3
9 ہر چیز اللہ کی تسبیح اَور تقدیس کرتی ہے : 9 3
10 میلے کپڑے تسبیح نہیں کرتے : 10 3
11 بہتا پانی تسبیح کرتا ہے : 10 3
12 قبر پر سے گھاس نہ اُکھاڑی جائے : 12 3
13 مُلکی ذمہ داروں کا حال : 12 3
14 قلب ِماہیت سے حکم بدل جاتا ہے : 13 3
15 دوا کا استعمال واجب نہیں کیا بس ترغیب دی ہے : 14 3
16 دوا صرف سبب ہے شفاء اللہ دیتا ہے : 14 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 17
19 علمی مضامین 17 1
20 صحیح طریقہ کار 22 1
21 مجلس ِعاملہ اجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 26 20
22 حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔ 28 21
23 جُرم کیا تھا ؟ 28 21
24 فرقہ پرستی کہاں کہاں تھی 33 20
25 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 34 20
26 علّامہ شبیر احمد عثمانی اَور پاکستان : 34 20
27 تقسیم ہند کے بعد : 37 20
28 ایک بہت بڑا کارنامہ 37 20
29 مت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
30 حضرت سَودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 38 29
31 قسط : ١٢ تربیت ِ اَولاد 40 29
32 بچہ کی پیدائش کے موقع پر رسمی طورپر لین دین : 40 29
33 زبردستی کا اَور عجیب قسم کا قرض : 42 29
34 وفیات 42 1
35 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ 43 1
36 زید زمان المعروف زید حامد کا تعارف 43 35
37 نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے : 57 1
38 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 57 37
39 انگریزی اَور یونانی طریقۂ علاج : 58 3
40 دینی مسائل 59 1
41 ( مفقود اور غائب کی زوجہ کا حکم ) 59 40
42 مفقود یعنی لاپتہ شخص کی زوجہ کا حکم : 59 40
43 تتبیہات : 59 40
44 60 40
45 غائب غیر مفقود کی زوجہ کا حکم : 60 40
46 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter