Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

56 - 64
میں پیش کر کے دُعائیں لیتا، ڈاکٹر صاحب گاہے بگاہے اُردو بازار تشریف لایا کرتے تھے اکثر ایسا ہوتا کہ آپ اُردو بازار تشریف لاتے تو راقم الحروف کے مکتبہ پر بھی ضرور قدم رَنجہ فرماتے۔ 
ڈاکٹر صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فن میں مہارت عطافرمائی تھی اور آپ کے ہاتھ میں شفاء رکھی تھی، آپ کی تشخیص اور تجویز عموماً صحیح ہوتی تھی، راقم الحروف کو اِس کا تجربہ اِس طرح ہوا کہ فروری ٢٠٠٠ء میں جب احقر کی کافی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر صاحب کی طرف رجوع کیا، ڈاکٹر صاحب نے اچھی طرح سے چیک اَپ کرکے بتلایا کہ دِل پر دباؤ ہے، اِسی کی آپ نے دوا تجویز فرمائی۔احقر نے مزید تسلی کے لیے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر راشد رَندھا وا صاحب کو دکھایا تو اُنہوں نے بھی مختلف ٹیسٹوں کے بعد وہی تشخیص کی جو ڈاکٹر افتخار صاحب بغیر کسی ٹیسٹ کے کر چکے تھے اور دوائی بھی تقریباً وہی تجویز کی جو اِس سے پہلے ڈاکٹر صاحب تجویز فرما چکے تھے۔ اِس کے بعد تو آپ سے تعلق کیساتھ عقیدت بھی ہوگئی۔
حقیقت یہ ہے کہ ہم سب گھر والوں کو ڈاکٹر صاحب کے علاج پر اِس قدر اعتماد ہوگیا تھا کہ کسی بھی تکلیف میں آپ کے پاس جاکر دِل کو سکون اور اطمینان ہوجاتا تھا، آپ کی وفات پر ہم سب گھر والوں کو دلی صدمہ اور اَفسوس ہوا اور یو ں محسوس ہونے لگا جیسے ہم علاج و معالجہ میں یتیم ہوگئے ہیں۔ سچی بات ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی ذات ہمارے لیے ایک بڑی ڈھارس تھی افسوس کہ اَب وہ ڈھارس ختم ہوگئی، اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہ مَااَعْطٰی وَکُلّ عِنْدَہُ بِاَجَلٍ مُّسَمّٰی ۔
 ڈاکٹر صاحب کافی عرصہ سے عارضۂ قلب اور دیگر امراض کا شکار تھے، تقریباً اَسی برس عمر ہوچکی تھی اور صحت روز بروز گرتی جارہی تھی یہاں تک کہ پیام ِ اَجل آگیا اور ٤ صفر المظفر ١٤٣٠ ھ/ ٣١ جنوری ٢٠٠٩  بروز ہفتہ آپ نے جان جاں آفریں کے سپرد کردی  اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، اِسی روز عصر کی نماز کے بعد آپ کی نماز ِ جنازہ ہوئی اور قبرستان میانی صاحب میں حضرت طاہر بندگی   کے جوار میں آپ کی تدفین ہوئی۔
آپ نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ، تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی چھوڑی، اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ آپ کی بال بال مغفرت فرماکر آپ کو اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ عطافرمائے اور آپ کے پسماندگان کو صبر کی توفیق نصیب ہو ، آمین یَا اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ آمین۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter