Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009

اكستان

38 - 64
آپ جشن کی اِن گھڑیوں اور شادمانی کی اِن ساعتوں میں اِس قابلِ ماتم حقیقت کو کیوں بھول جاتے ہیں کہ اِس مقدس ومسعود وَجود نے اِس مبارک مہینے میں نزولِ اجلال فرماکر آپ کو جو کچھ دیا تھا آج آپ اپنی شامت ِاعمال سے سب کچھ کھو چکے ہیں۔ربیع الاوّل اگر آپ کے لیے خوشیوں کا موسم اور مسرتوں کا   پیغام ہے تو صرف اِس لیے کہ اِس مہینے میں دُنیا کی خزانِ ضلالت کو بہارِ ہدایت نے آخری شکست دی تھی    اور اِسی مہینہ میں وہ ہادیٔ اعظم  ۖ  رونق افروز عالم ہوئے تھے جنھوں نے تم پر رُوحانیت کے دروازے کھول دیے اور ساری نعمتیں تم کو دِلوادیں جن سے تم محروم تھے ۔پھر اگر آج تم اُن کی لائی ہوئی شریعت سے دُور اور اُن کی دلائی ہوئی نعمتوں سے محروم ومجہور ہوتے جارہے ہوتو کیا وجہ ہے کہ گزشتہ بہار کی خوشی تو مناتے ہو لیکن خزاں کی موجودہ پامالیوں پر نہیں روتے۔
تم ربیع الاوّل میں آنے والے کے عشق ومحبت کا دعوٰی رکھتے ہو اور اُس کی یاد کے لیے مجلسیں   منعقد کرتے ہو لیکن یہ نہیں سوچتے کہ تمہاری زبان جس کی یاد کا دعوٰی کر رہی ہے اُس کی فراموشی کے لیے  تمہارا ہر عمل گواہ ہے اورجس کی تعظیم وتکریم کا تم کو بڑا اِدعاء ہے ، تمہاری گمراہانہ زندگی بلکہ تمہارے وجود    سے اُس کی عزت کو بٹّہ لگ رہا ہے ۔
اگرتمہارے اِس دعوائے عشق و محبت اور اِدعائے احترام وعظمت میں کوئی صداقت ہوتی اور تم کو درحقیقت اُن سے غلامی کا ادنیٰ سا تعلق ہوتا تو تمہاری دینی حالت ہرگز اِس قدر تباہ نہ ہوتی ۔تم اُن کی لائی  ہوئی شریعت سے ایسے بیگانہ نہ ہوتے ،تم نماز کے عادی ہوتے اور زکٰوة پر عمل ، تقوٰی تمہارا شعار ہوتا اور  اتّباعِ سنت تمہارا طرۂ امتیاز ،تم حرام وحلال میں فرق کرتے بلکہ مواقع شُبہات سے بھی بچتے ،تمہاری زندگی نمونہ ہوتی صحابہ کرام کا اور تمہارا ہر عمل مرقع ہوتا اِسلام کا ۔
پس جبکہ تمہارا یہ حال نہیں ہے اور تم اپنے دِلوں سے پوچھووہاں سے بھی یہی جواب ملے گا کہ    وہاں نہیںہے تو پھر یقین کرو کہ ربیع الاوّل کے موقع پر تمہاری یہ عشق ومحبت کی نمائش محض فریب ِنفس ہے جس میں تم خود مبتلا ہو سکتے ہو یا تمہارے ظاہر میں دوست واَحباب،خدا وند علیم و خبیر تمہارے اِس فریب میں    نہیں آسکتا اور نہ اُس کے رسول  ۖ  کو تم اِن خالی اَز حقیقت مظاہروں سے دھوکا دے سکتے ہو۔
اِس لیے میں تم سے کہتا ہوں اور اللہ کی قسم محض تمہاری خیر خواہی کے لیے کہتا ہوں کہ تم اپنی اِن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 6 1
5 غرغرے کے وقت توبہ قبول نہیں ہوتی اَور اِس کی وجہ : 7 4
6 خاص مصیبتوں اَور بیماریوں سے پناہ : 8 4
7 گناہوں سے حبط ِ عمل ہوجاتا ہے اَور حبط ِ عمل کے درجے : 9 4
8 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
11 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 13 10
12 شعب ِابی طالب میں رہنا : 26 10
13 نماز پڑھنا : 28 10
14 حضور ِ اقدس ۖ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اَولاد : 28 10
15 فضائل : 29 10
16 وفات : 31 1
17 تربیت ِ اَولاد 33 1
18 اَولاد کی اہمیت اور اُس کے فضائل : 33 17
19 حضور ۖ کی اَولاد سے محبت : 34 17
20 اَولاد کی محبت کیوں پیدا کی گئی ؟ 34 17
21 اَولاد کی تمنا : 35 17
22 اگر اَولاد ذخیرہ ٔ آخرت ہوتو بہت بڑی نعمت ہے : 36 17
23 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 37 1
24 ویڈیو اَور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ صورت کا حکم 40 1
25 پہلی صورت : 41 24
26 دُوسری صورت : 41 24
27 مقدمہ نمبر 1 : تصویر کیا ہوتی ہے؟ 41 24
28 ویڈیو اَور سی ڈی سے حاصل شدہ صورت کا حکم : 43 24
29 دو اہم وضاحتیں : 44 24
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 52 1
31 دو زخیوں کی پانچ قسمیں ہیں : 52 30
32 پانچ اہم باتیں : 53 30
33 پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو : 54 30
34 آہ ! ڈاکٹر اِفتخار صاحب بھی چل دیے 55 1
35 بزم ِ قارئین 57 1
36 دینی مسائل 59 1
37 ( تین طلاق دینے کا بیان ) 59 36
38 اگر مرد تین طلاقیں دے کرمُکر جائے : 59 36
39 اَخبار الجامعہ 61 1
40 وفیات 62 1
Flag Counter