Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

اكستان

53 - 64
چنانچہ شہنشاہِ فرانس کی وصیت کی روشنی میں محاذِ جنگ کو اسلحہ سے علم کی طرف موڑنے کاکام شروع ہوا، اِس سلسلے میں سب سے اہم پیش رفت اُس وقت ہوئی جب یو رپ کا سب سے بڑ ا سائنسدان راجر بیکن (Roger Bacon) اورطلیطہ کارئیس الاساقفہ (آچ بشب) ریمنڈ لل (Ramad Lull ) نے رُومن یورپ سے (جو تقریباً 700 سال سے عملاً یورپ کا حکمران تھا طویل مذاکرات ومبا حثوں کے بعد عربی زبان اور اُس کے ذریعے مسلما نوں کے علوم ( کائناتی وسائنسی) کو حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یورپ کو  شروع میں تردد تھا کہ کہیں عربی زبان اور علوم کی راہ سے مسلمانوں کا تمدن اور مذہب نہ سرایت کر جائے۔
بڑی ردّو قدح کے بعد اُن سکالر زنے پوپ کو اطمینان دلایا کہ مسلمانوں سے علوم کے حصول کے ساتھ ساتھ ہم اِسلام کومسخ کرنے اور اِسلام کی نفرت انگیزودہشت گرد انہ تصویر بنا نے کا کام بھی ساتھ ہی کریں گے ۔ تب پوپ نے ایک عظیم مشن کے طور پر اِسلامی علوم وفنون سیکھنے اور اُن علوم میں مسلمانوں کو پیچھے دھکیلنے کے کام کی اجازت دے دی۔ اقوامِ عالم کے درمیان جنگ کا فیصلہ کُن پہلو ہمیشہ علمی رہاہے شکست کھا جانے والی اقوام کے لیے دوبارہ غلبہ وعروج کی راہ صرف علم کی شاہراہ سے گزرتی ہے دُوسری عالمگیر جنگ میں جاپان پر امریکی فتح درحقیقت امریکہ کی سائنس وٹیکنا لوجی کی فتح تھی۔ اِس بھیانک شکست کے بعد جاپان نے شکست کے حقیقی اسباب یعنی علم اور سائنس پرتوجہ مرکوزکرکے علوم ِ فطرت میں پیش رفت جاری رکھی۔ نصف صدی کے اَندر اَندر اِس چھوٹے سے جزیرے نے دُنیا کی سب سے بڑی امپائر کو پیچھے دھکیل دیا۔اَب امریکہ کے لیے ممکن نہیں رہا کہ وہ جاپان کو نظر انداز کر سکے علم نے مفتوح کو فاتح پر برتری دِلوادی۔
گیا رہویں صدی عیسوی میں عربوں سے ملنے والے علمی وَرثہ نے عثمانیوں (ترکوں) کو اِس قابل بنا دیا تھا کہ وہ دُنیا کی سب سے بڑی سیاسی وعسکری طاقت (رُومن اَمپائر) کا سامنا کر کے اُسے شکست دے سکیں مگر اُن سے غلطی یہ ہوئی کہ اُنہوں نے صرف عسکری قوت پر تکیہ کیا علمی ورثہ کو آگے بڑھا نے پر توجہ نہیں دی کیونکہ ترکوں کا ماضی محض عسکری تھا وہاں کوئی علمی روایت نہیں تھی۔ اِنہیں احساس اُس وقت ہوا جب بہت دیر ہوچکی تھی ایک طرف مغرب علم میں بہت آگے بڑھ گیا تھا دُوسری طرف مسلمانوں نے دُوسروں سے علم اَخذ کرنے کی صلاحیت کھو دی تھی ،علم سے اِستفادے کے لیے وسعت ِ نظر ضروری ہے۔ جابر بن حیان کا قول ہے '' علم میں اِضافے نیز نئے نئے اِنکشافات واِیجادات کے لیے اِنسان کے سامنے کوئی حد نہیں، اُسے چاہیے کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter