ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008 |
اكستان |
|
عورتوں کے رُوحانی امراض ( اَز افادات : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ ) عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : ٭ عورتوں کی تمام خرابیوں کی اَصل( جڑاوربنیاد) ایک ہی اَمرہے اگراُس کی اِصلاح ہوجائے توسب باتوں کی اِصلاح ہوجائے۔وہ یہ کہ آج کل بے فکری ہوگئی ہے اگرہرکام میں دِین کاخیال رکھاجائے کہ یہ کام جوہم کرتے ہیں دِین کے موافق ہے یانہیں تواِنشاء اللہ چندروزمیں اِصلاح ہوجائے گی۔ ٭ اِصلاح کاطریقہ غورسے سننااور سمجھناچاہیے۔اِصلاح کاطریقہ علم وعمل سے مرکب ہے اور علم یہ نہیں ہے کہ قرآن مجیدکاترجمہ پڑھ لیایاتفسیرپڑھ لی نورنامہ وفات نامہ پڑھ لیا بلکہ کتاب وہ پڑھوجس میں تمہارے اَمراض کابیان ہویہ توعلم کابیان ہوا۔ اورعمل (دوہیں) ایک تویہ کہ زبان روک لو۔ تمہاری زبان بہت چلتی ہے تم کوکوئی برایابھلا کہے تم ہرگزمت بولو۔ اِس طرح حسدوغیرہ سب جاتے رہیں گے اور جب زبان روک لی جائے گی تواَمراض کے مبانی ومناشی(اسباب) بھی جاتے رہیں گے۔ ضعیف اورمضحل ہو جائیں گے۔ ٭ دُوسراکام یہ کہ ایک وقت مقررکرکے یہ سوچاکروکہ دُنیاکیاچیزہے ؟اوریہ دُنیاچھوٹ جانے والی ہے اورموت کااوراُس کے بعدجواُمورپیش آنے والے ہیں جیسے قبراورمنکرنکیرکاسوال اوراُس کے بعد قبر سے اُٹھنا اورحساب وکتاب اورپل صراط پرچلناسب کو تفصیل کے ساتھ روزانہ سوچاکرو۔اِس سے حُبِّ جاہ، حبِّ مال اورتکبرحرص غیبت حسدوغیرہ سب اَمراض جاتے رہیںگے۔ غرض علاج کاحاصل دوجزہیں ایک علمی اوردُوسراعملی۔ علمی جز کاحاصل یہ ہے کہ قرآن کے بعد ایسی کتابیں پڑھو جس میں احکامِ فقہ( مسائل) کے ساتھ دل کے اَمراض مثلاً حسدتکبروغیرہ کابھی بیان ہو۔ کم اَزکم بہشتی زیورکے ہی دَس حصّے پڑھ لو۔اورعملی جزکاحاصل دوچیزیں ہیں: کف لسان (یعنی زبان کوروکنا ) اورموت کامراقبہ۔ لیکن طوطے کی طرح بہشتی زیورکے الفاظ خودپڑھ لینے سے کچھ فائدہ نہ ہوگا بلکہ یہ ضروری