Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

اكستان

17 - 64
ہے کہ کسی عالم سے سبقًا سبقًا (تھوڑاتھوراکرکے) پڑھے اگرگھرمیں عالم موجودہو۔ ورنہ گھرکے مردوں سے درخواست کر و کہ وہ کسی عالم سے پڑھ کرتم کوپڑھادیاکریں مگرپڑھ کر بند کرکے مت رکھ دینا بلکہ ایک وقت  مقرر کر کے ہمیشہ اِس کو خود بھی پڑھتی رہنا اور دُوسروں کو بھی سناتی رہنا ۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ اِس طریقہ سے اِنشاء اللہ بہت جلد اِصلاح ہو جائے گی۔
عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ  :
٭  عورتیں کامل ہوسکتی ہیں اوراُن کے کمال کاطریقہ یہی ہے کہ اوّل تووہ کتابیں دیکھیں جن میں مسائل اور شرعی اَحکام کاذکرہے۔ اُن کودیکھ کرہرعمل کے کامل کرنے کاطریقہ معلوم کرلیں اورجن اَعمال میں کوتاہی ہورہی ہے اُس کی اِصلاح کریں یہ تواَصل طریقہ ہے۔ 
٭  اوراِس میں آسانی پیداکرنے کے لیے یہ طریقہ ہے کہ اگرکوئی کامل مرداپنے محارِم میں مل جائے (جن سے پردہ نہیں) تواُس کی صحبت سے فائدہ اُٹھائیں اُس سے اپنے اَخلاق وعادات کی اِصلاح کاطریقہ پوچھ کردِل کی اِصلاح کرلیں۔ 
٭  اوراگرکوئی مردایسا نہ ملے تو کسی کاملہ (عورت)کی صحبت میں رہے اور اگر کوئی کاملہ بھی نہ ملے تواپنے گھرکے مردوں کی صلاح اور اِجازت سے کسی دُوسرے بزرگ سے بذریعہ خط وکتابت اپنی اِصلاح کا تعلق رکھیں اوراُس کواپنے حالات کی خبردیتی رہیں۔ جوکچھ وہ لکھے اُس پرعمل کریں اورگھرہی میں رہیں اور اُس کے پاس جانے کی زحمت نہ اُٹھائیں۔ 
٭  ہاںاپنے گھرپربزرگوں کے قصے اوراُن کے حالات اورملفوظات اوراُن کی تصانیف کامطالعہ جاری رکھیں۔ اُس سے بھی وہی نفع ہوگا جوپاس رہنے والے سے ہواکرتاہے۔ اوراگرمردوں میںسے کسی کو بزرگوں کے پاس جانے کی فرصت نہ ہووہ بھی اِس طریقہ پرعمل کریں۔ انشاء اللہ اِس طرح اُن کابھی دِین کامل ہوجائے گا۔ (الکمال فی الدین) 
یہ صورت تو عورتوں کے اِصلاح کی آج کل نہیں ہوسکتی کہ وہ آپس میں ہم جنس عورت سے فیض حاصل کرلیا کریں ۔اب تو وہی صورتیں ہیں۔ایک یہ کہ جن عورتوں کے محارم قریبی رشتہ داروں میں کوئی کامل ہو وہ اُس سے فیض حاصل کرے۔جس کا شوہر کامل ہو وہ اپنے شوہر سے فیض حاصل کرے مگراِس میں مشکل یہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter