ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008 |
اكستان |
|
رپ میں دوہرائی گئی مگر ہم نے اپنی کوتا ہ فہمی سے جہد ومقابلہ کو علمی وسائنسی میدان کے بجائے صرف اسلحی وثقافتی وتہذیبی میدان تک محدود رکھا ،یہ جانتے ہوئے بھی کہ علم وسائنس میں سبقت کی وجہ سے ہم مغرب سے اسلحی وعسکری طورپر بھی مغلوب بلکہ مکمل محتاج کے عالم میں ہیں اِسی میدان میں مقابلہ کرتے رہے جس میں یورپ کی فتح وکامیابی اورہماری شکست وتباہی یقینی تھی ،ہم نے جہدو کوششوں کا رُخ علو م کے بجائے یورپ کی تمدن وثقافت اور معاشرتی خرابیوں کے رَد تک محدود رکھا جو آسمانی تعلیمات سے محروم ا ور نفس وخواہشات کی اِتباع کرنے والی قوموں کا خاصّہ ہے۔ ا لجزائر کے شیخ عبد القادر، لیبیا کے سید ی احمد شریف سنوسی، داغستان کے امام شامل سے لے کر افغانستان کے طا لبان تک دینی علوم واَصناف کے اعتبار سے بہترین لو گ تھے۔ آج الجزائر، لیبیا، داغستان واَفغانستان میں عسکر ی جدوجہد کا نتیجہ سامنے ہے۔اَب بھی ضرورت ہے کہ جہد وجہادکو علمی، سائنس و تحقیقی محاذکی طرف بھی مو ڑ ا جا ئے جس طرح 13 ویں صدی عیسوی میں یو رپ کے مذہبی سکالرز نے کیا تھا تب ہی مستقبل میں مغرب کی ہمہ جہتی غلامی سے خلاصی کی اُمید رکھی جاسکتی ہے ورنہ مزیدتباہی وغلامی سامنے ہے۔ ( وفیات ) جامعہ قاسمیہ رحمن پورہ لاہور کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا عبد الغفار صاحب طویل علالت کے بعد گذشتہ ماہ وفات پاگئے۔اللہ تعالیٰ مولانا کی دینی خدمات کوقبول فرمائے اور اُن کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطافرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے خادم حافظ منظر عباس کشمیری کے نانا صاحب ناگہانی حادثہ کی بناء پر گذشتہ ماہ وفات پاگئے۔جامعہ مدنیہ جدید کے سابق طالب علم حافظ محمد علی بلتی بھی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے نیز جامعہ کے باورچی گل رحیم کے ماموں بھی گذشتہ ماہ سڑک کے حادثہ میںوفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصال ثواب کرایاگیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ آمین۔