ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) نبی علیہ السلام کے چودہ'' نجِیب'' حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے دالوں کا درجہ سب سے بڑا ہے ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) ( کیسٹ نمبر 57 سائیڈ A 28 - 03 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرتِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ ہر نبی کو سات نجیب اور رقیب اللہ کی طرف سے ملتے ہیں۔ نجیب تو کہتے ہیں شریف کو، رقیب کہتے ہیں نگرانی کرنے والے کو نگہداشت رکھنے والے کو۔ تو ہر نبی کو ایسے ساتھی ملتے ہیں کہ عرفًا جنہیں نجیب کہا جائے شریف النفس معروف ہوں ہر ایک اُن کو جو بھی دیکھے پرکھے تو یہی کہے گا کہ یہ نجیب ہیں اور رُقَبَآء یعنی اُس کے پیغام کی حفاظت کرنے والے نگرانی کرنے والے جو نبی اَحکام لائے ہیں اُن پر عمل کرنا اُن پر عمل کی دعوت دینا اُن کے احکام کو دُوسروں تک پہنچانا اَحکام کی نگہداشت کرنا یہ اُن کا کام ہو گا۔ تورسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم فرماتے ہیں کہ ایسے لوگ ہر نبی کو ملتے رہے ہیں اور اُنہیں سات ملتے تھے سات ہوتے تھے ایسے لیکن مجھے چودہ ملے ہیں۔ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ وہ کون لوگ ہیں؟ اُن کے نام بتلائیے گا ہمیں تو اُنہوں نے بتا یا کہ میرا نام لیا رسول اللہ ۖ نے اور میرے