ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم امابعد! 23 ستمبر کے روزنامہ میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ امریکی ریاست نبراسکا میں گوشت کی پیکنگ کرنے والے پلانٹ میں نمازکی اِجازت طلب کرنے پردو سو مسلمان ملازمین کو بر طرف کردیا اور کہا کہ'اللہ یا آجر'' کسی ایک سے وفاداری نبھائیں۔'' مسلمانوں کے ساتھ کفارکی تنگ نظری کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ روز ِ اوّل سے ہی اِن کا اِسی طرح کاطرز ِ عمل رہا ہے کہ کسی بھی درجہ میں اِسلام یا مسلمان باعزت مقام حاصل نہ کرپائیں ۔صہیونی ،صلیبی اور مشرکانہ تعصب ہمیشہ سے مسلمانوں کے خلاف صف آرارہاہے فوجی سطح ہو یا سیاسی، تجارتی امورہوں یامعاشرتی، ملکی معاملات ہوں یا بین الاقوامی، غرض ہر سطح پر کفار مذہبی تعصب کی بنیاد پر ہی معاملہ کرتے ہیں۔ مگر اِس کے باوجود مسلم قیادت نے خود کوکفار سے مرعوبیت کی وجہ سے اِس درجہ بے توقیر کرلیا ہے کہ وہ اپنے اندر اُن سے اِحتجا ج یابا زپُرسی کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ اور اِس تنزلی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی خارجی اور داخلی پالیسیاں عوامی خواہشات اور دستور سے ہٹ کر بناتے ہیں ۔محض اِحساس کمتری اور اپنے مذہب