Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

اكستان

44 - 64
توجاہ وجلال شان وشوکت کی کبھی طلب نہ کریں ضمنًا مل جائے آپ کے جذبے کے تحت اللہ کے طرف سے بطور ِ اِنعام کے وہ بات اور ہے مقصود نہیں بنانا اگر یہ مقصود بنالیا خدانخواستہ تو شیطان کے چنگل میں آگئے شیطان کے جال میں پھنس گئے ، آپ کا علم وفضل تقوی بڑائی اللہ کے یہاں کوئی حیثیت نہیں رکھتی بس مقصد صرف یہ رکھنا ہے کہ اے اللہ تیرے دین کا کلمہ بلند کرنا چاہتا ہوں اور کوئی میرا مقصدنہیں ہے بس وہ مجھ سے خدمت لے لے اور اُسے قبول کرلے ۔ البتہ جہاں دینی مصلحت ہو وہاں ٹھیک ہے وہاں رُعب بھی دکھائے اَکڑ کر بھی چلے لیکن دِل سے نہیں وہ بات اَلگ ہے یہاں دین کا تقاضا ہے لیکن دِل میں عاجزی رہنی چاہیے ڈرتے رہناچا ہیے کہ پتہ نہیں کہ ہمارا یہ عمل قبول بھی ہے یا نہیں۔ آپ کا مقصود دُنیاوی شان وشوکت نہیں ہونی چا ہیے ہاں اِتنا مقصود آپ ضرور بنائیں کہ میں اِتنا کماؤں جس سے میرے ذمہ جو حقوق ہیں وہ اَدا ہو جائیں  وہ بات اور ہے، میرا یہ مقصد نہیں ہے کہ اُن میں بھی غفلت کر لیں آپ ،یہ نہیں ہے۔بس مقصد تو دین پر چلنا ہے۔خود دین پر چلیں گے تو دین کی خدمت آگے کریں گے، خودہی نہیں چلیں گے تو کیسے کریںگے؟ 
اِس لیے بیوی بچوں کے حقوق ماں باپ کے حقوق عز یزواَقار ب کے حقوق اُن کے لیے کمانا اُن کو دینا یہ بھی عبادت ہے اِس سے بھی درجہ بڑھے گا یہ بھی دین کی خدمت ہے توساتھ ساتھ اِن کے حقوق ادا کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اَور شعبوں میں بھی دین کی خدمت کرنی ہے، تمام چیزوں پرنظر رکھنی ہے۔  ''اِتباع ِ سنت'' جس چیز کا نام ہے وہ بہت مشکل کام ہے، بعض دفعہ اِنسان ایک چیزپر لگ جاتا ہے اور اُسی میں چلتا رہتا ہے اُسی کومطمحِ نظربنالیتاہے وہ چیز صحیح ہوتی ہے لیکن اُس میں اِتنا  انہماک کر لیتا ہے کہ دین کے دیگر شعبے اور فرائض سے غفلت ہوجاتی ہے یہ اِتباع ِ سنت نہ ہوئی، یہ غلط ہے۔
 میرے چچاایک دفعہ آئے ہوئے تھے جرمنی سے ہندوستان کے تھے جرمنی میں رہتے تھے بہت بڑے سائنسدان تھے کمپیوٹر کے اُن کی وفات کو پندرہ سال کے لگ بھگ ہوگئے ہوں گے سید خالد میاں نام تھا اور ہمیں پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ کمپیوٹر کے کتنے بڑے سائنسدان ہیں وہ تو جب اُن کی وفات ہوگئی اور اللہ کی شان یہ ہے اُن کی خوش قسمتی کہ وہ اُن دِنوں ہند وستان میں آئے ہوئے تھے اپنے گھر میں،یہیں اُن کی وفات ہوئی یہیں تدفین ہوئی داداجان کے ساتھ( مدفون ہوئے)۔ وہاں اُن کو اللہ نے موت نہیں دی یہاں دی۔ وہ چھٹیوں میں آئے ہوئے تھے، جب اُن کی وفات ہوئی تو انگریزی کاپروگرام ہوتا ہے بین الاقوامی بی بی سی کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter