Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

اكستان

42 - 64
لہٰذااَکڑ کرآپ بھی چلتے ہیں لیکن دل میں ڈرتے رہتے ہیں کہ پتہ نہیں ہمارا حج قبول بھی ہو رہا ہے یا نہیں ہو رہا۔ اِس لیے جہاں ایسا موقع آئے وہاں اِحساس کمتری میں نہیں رہنا لیکن دِل میں یہ رکھنا ہے کہ پتہ نہیں ہمارا ایمان بھی قبول ہے یا نہیں اور ہماری خدمات بھی قبول ہیں یا نہیں ، پتہ نہیں ہماری حیثیت اللہ کے  یہاں کیا ہے؟ جیسے صحابہ ہر وقت ڈرتے رہتے تھے ۔ آپ نے تواضع سے اِخلاص کے ساتھ کام کرنا ہے بس، کامیابی نصیب ہوتی ہے آپ کو یا نہیں نصیب ہوتی آپ نے ہر حال میں کام کرنا ہے۔ آپ نے کامیابی نہیں دیکھنی آپ نے تو ثواب اور اَجر کی نیت سے کرنا ہے کہ ہمیں اللہ اِس میں کامیاب کر دے، اَب  آپ کامیاب ہو جائیںتو بھی آپ کامیاب اور ناکام ہو جائیں تو بھی آپ کامیاب ہو جائیں گے اِنشاء اللہ کیونکہ اَجر اللہ کی ذات کے پاس ہے  اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ  یہ ہر نبی کا دعویٰ بھی تھا نعرہ بھی تھا ۔اللہ اجر دے گا وہ یہاں بھی دے سکتا ہے اور وہاں بھی دے سکتا ہے اور دونوں جہانوں میں بھی دے سکتاہے کب اور کہاں دینا ہے یہ فیصلہ اُس کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کی خدمات کا پھل اللہ آپ کو دُنیا میں دے ہی نہ ،وہ بے نیاز ہے، بعض دفعہ   سوائے تکلیفوں مصیبتوں کے حاصل ہی کچھ نہیں ہو تا اِسی حال میں مر جائیں اِس میں بھی اُس کی حکمت ہے   لیکن اللہ کے یہاں بڑا درجہ ہے اس کا۔ 
بخاری شریف میں ایک واقعہ آتا ہے کہ بنی اسرائیل کی کوئی عورت تھی اپنے بچے کو دُودھ پلا رہی تھی بچہ دُودھ پی رہا ہے  فَمَرَّبِھَا رَجُل رَاکِب ذُوْشَارَةٍ   تو اُس کے پاس سے ایک آدمی گزرا گھوڑ سوار بڑی شان وشوکت والا تھا جیسے شہزاد ہ ہو گا بادشاہ ہو گا راجہ ہو گا جو بھی ہو گا بہر حال بڑی اچھی ہیت اور بڑے دبدبے کے سا تھ گزر رہاتھا، ماں نے کہا  اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ اِبْنِیْ مِثْلَہ اَوْ کَمَا قَالَ عَلَیْہِ الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامْ یا یہ کہے کلمات دُوسری حدیث میں کہ اے اللہ میرے بیٹے کو مو ت نہ دیجیے اِس جیسا ہو نے سے پہلے۔ ہر ماں کی خواہش ہو تی ہے کہ میرے بچے کا اچھا مستقبل ہو ہر ایک چاہتا ہے کہ میرا بچہ خوشحال ہو اور اچھے حال میں رہے   (اُس نے دُعاء کی) اے اللہ میرا بچہ اِس جیسا ہو جائے۔ بچے نے پستان سے منہ ہٹایا گھوڑسوار کی طرف دیکھا اورکہنے لگا  اَللّٰہُمَّ لَا تَجْعَلْنِیْ مِثْلَہ  اے اللہ مجھے اِس جیسا نہ کیجئے پھر ماں کا پستان پکڑا اور دُودھ پینے لگا ، حدیث میں آتا ہے راوی کہتے ہیں کہ میں نبی علیہ الصلوٰ ة والسلام کی طرف گو یا اِس وقت دیکھ رہاہوں کہ آپ ایسے اُنگلی چوس رہے ہیں گویا کہ وہ ایسے دُودھ چوسنے لگا ایسے کر کے بتایا، یہ مسلسلات ہیں اَب انگلیاں اپنے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter