Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

¾اكستان Ù

39 - 64
ہٹ دھرمی ہے وہ بنیاد پرست ہے وہ قدامت پسند ہے وہ دَقیا نوس ہے اِسلام پر چلنے والا ڈٹنے والا دقیانوس نہیں ہے جدّت پسندہے۔ اِس لیے کہ اگر کوئی اور مذہب اِس کے بعد آتا آسمانی تو پھر اُسے اِختیار کرنا پڑتا وہ تو آیا نہیں اور جب تک کوئی بعد میں چیز نہ آئے تو پہلی چیز منسوخ کینسل نہیں ہوتی۔ آپ دیکھیں ایک فیشن آتا ہے کرتے کا فیشن آتا ہے شلوار کا فیشن آتا ہے کہ اَب یہ اِس قسم کی ہو گی عورتوں میں اور مردوں میں آتے رہتے ہیں مختلف۔ اَب جب فیشن آیا تو آپ کہتے ہیں یہ نیا فیشن ہے اورایک  فیشن جو اُس سے پہلے کاہو اُسے کہتے ہیں کہ یہ پرانا فیشن ہے اُسے پرانا کیوں کہتے ہیں؟ اِس نئے کی وجہ سے پرانا کہتے ہیں جب یہ آگیااِسے اِختیار کرلیا تو یہ نیا  بن گیا اوروہ پرانا بن گیا ہے ۔ اَب اِس نئے فیشن کے بعد اگرماہرین نے دُوسرافیشن متعارف نہ کرایا ریڈ یو پر، ٹی وی میں اَخبار میں اِشتہارات میں یہی فیشن چلتا رہا پانچ سال دس سال بیس سال تیس سال تو یہ نیا ہی کہلائے گا کیونکہ دُوسرا فیشن اِس کے بعد آیا ہی نہیں جو اِسے منسوخ کرتا۔
اَب اگر یہ فیشن جو آخری چل رہا ہے یہ پچاس سال کا ہوجائے ،یہ سو سال کا ہو جائے، یہ تین سو سال کا ہو جائے ، یہ چار سو سال کا ہو جائے اور جو اِس کے ماہرین ہیں لباس کے اُنہوں نے اِس کے بعد کوئی فیشن نہ بھیجا ہو تو یہ جدید ہی کہلا ئے گاکیونکہ اِس کے بعد ابھی تک کوئی فیشن نہیں آیا۔ تو ہم عام فیشنوں میں یہ کر رہے ہیں پھر جس دن کوئی دُوسری ذراسی بھی کٹنگ بدل دی اُنہوں نے اِدھر کے کنا رے کی اُدھر کے کنارے کی اَب وہ رواج میںاوروہ اِختیار میں آ گئی تواَب وہ نیا فیشن ہو جائے گا اور وہ پہلا پرانا فیشن ہو جائے گا۔ لہٰذا اِس دین کو یا مسلمانوں کو قدامت پسند ثابت کرنے کے لیے اُنہیں یہ ثابت کر نا پڑے گا کہ اِس دین کے بعد پھر  کوئی اور آسمانی دین ہے۔ اور یہ کوئی ماں کا لال ثابت نہیں کر سکتا، نہ آج تک کیا ہے نہ قیامت تک کرسکے گا اِنشاء اللہ۔ ایک قادیانی پیدا کر لیا کڑوڑوں قادیانی بھی پیدا کرلیں آخری دین میں تبدیلی نہیں آسکتی۔یہ اُسی طرح ترو تازہ باقی رہے گا یہ جدید تھا جدید ہے اور جدید رہے گا۔ 
لہٰذاآپ جدّت پسند ہیں آپ عالی ظرف ہیں آپ دقیانوس نہیں ہیں، عیسائی دقیانوس ہیں یہودی دقیانوس ہیں وہ قدامت پسند ہیںوہ بیک ورڈ ہیں اُردو کی اِصطلاحات ہوں انگریزی کی اِصطلاحات ہوں سب اُن پر صادق آتی ہیں۔ بیک ورڈ آپ نہیں ہیںوہ بیک ورڈ ہیں یہ قدامت پسند ہیں آپ جدت پسند ہیں آخری دین اور آخری مذہب پر آپ ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter