Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

61 - 64
یہ علم (کتاب وسنت) تمہارادین ہے تم جس سے دین حاصل کرو(پہلے) اُسے دیکھ لوکہ خوداُس میں بھی دین ہے یانہیں؟
یہی رازہے انبیاء علیہم السلام کی بعثت کاکہ وہ تعلیم ربانی کے ساتھ اخلاقِ رحمانی بھی جواُن کے پاک قلوب میں موجزن ہوتے ہیں مخلوق کے قلوب میں بھی اُنہیں اپنی قلبی حرارت سے مخلوق کے جاگزیں فرمائیں چنانچہ کتاب وسنت میں جوچیزیں اَقوال ہیں وہی حضورکی ذات میں اعمال ہیں اوراحکام الٰہیہ ہیں جوچیزیں اعمال ہیں وہ حضور اقدس کی ذات میں احوال ہیں۔ حضرت صدیقہ بنت ِصدیق رضی اللہ عنہافرماتی ہیں :  وَکَانَ خُلُقُہُ ا لْقُرْآنُ  یعنی اگرآپ کے اخلاق کودیکھناچاہوتوقرآن حکیم کودیکھ لوکہ جوکچھ اُس میں بصورتِ احکام ہے وہی حضورکی ذات میں بصورتِ اَخلاق وملکات جلوہ گرہے۔ 
درسخن مخفی منم چوں بوئے گل دربرگ گل ہر کہ دیدن میل دارد در سخن بیند مرا
یہی صورت اِس'' تحفۂ علم وحکمت''میں بھی محسوس ہوتی ہے کہ اِس کے حروف وکلمات میںمصنف کے قلبی اثرات کی رُوح دوڑی ہوئی ہے۔ اِس لیے مجموعی حیثیت سے یہ کتاب کتاب ہی نہیں بلکہ ایک لاجواب مربی ہے جس میں خودمصنف کے آثارواحوال جلوہ گرہیں فَجَزَاہُ اللّٰہُ عَنَّاوَعَنْ جَمَیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ اَحْسَنَ الْجَزَائِ ۔ 
جدیدایڈیشن میں اگریہ حدیث کی ابتداء میں اُوپروہ عنوان بھی دے دیاجائے جو فہرست میں دیا گیا ہے توافادیت کے ساتھ ناظرِکتاب اورطالب ِاُسوۂ حسنہ کوسہولت ِمزیدبھی میسرآجائے گی۔ حق تعالیٰ اِس ذخیرۂ خیروبرکت کوقبول فرماکرمصنف ممدوح اورہرطالب علم کے لیے باعث ِخیروبرکت بنائے۔ 
 محمدطیب مہتمم دارُالعلوم دیوبند (الہند)٢٥/١/١٤٠٢ھ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter