Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

53 - 64
ہے تو اُن ہی کے کھاتے میں جارہا ہے تو جب ہمارے بڑے یہ تصور لے کر اتنی بڑی بنیادیں سوچ رہے تھے تو ہمیں اور آپ کو بھی اِس کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ اللہ کے چُنے ہوئے ہو اللہ نے آپ کو چن کر مدرسے میں پہنچادیا اِس وقت لاکھوں کروڑوں بچے سکول و کالجوں میں ہیں اور آپ سرمایہ ہو اُمت کا تو میں آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں اپنی ساری طاقت اللہ کے علم کو سیکھنے میں لگاؤ اُس کو اپنے اَندر اُتارنے میں لگاؤ اور کبیرہ گناہوں سے بچو اور خاص طور پر غیبت سے بچو اور تنقید سے بچو جن سے سیکھو اُن کا احترام کرو جن سے پڑھو اُن کا احترام کرو اُنہیں انسان سمجھو اُنہیں فرشتہ نہ سمجھو اُن سے بھی خطا ہوسکتی ہے بڑی سے بڑی خطا ہوسکتی ہے۔ 
لہٰذا صالحین کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ ملائکہ بن گئے صالحین کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اُن کی خیر اُن کی سیّاٰت پر غالب ہوتی ہیں۔ تو جن سے پڑھو اُن سے اَدب و احترام سے پڑھو اور جب تک اِس چاردیواری میں ہو تو اِسی کے ہوکر رہو تو اللہ تبارک وتعالیٰ جب آپ کو قبول فرمائے گا تو آگے دین کے بے شمار شعبے ہیں جس میں چاہے گا اللہ آپ سے کام لے لے گا آپ جہاں جاؤگے آپ نور بن کر جاؤگے روشنی بن کر جاؤگے۔ لیکن اگر بنیادہی کمزور ہے تو اَب جس شعبے میں بھی جاؤگے وہ شعبہ دَھڑم نیچے گرے گا تو دین کے تمام شعبوں کو زندہ کرنا ہے ہر شعبے کے لیے جو رأس المال ہے جیسے ہر گاڑی کے لیے چلانے والی طاقت پٹرول ہے تیل ہے، تیل ناخالص ہو تو وہ گاڑی پھڑ پھڑ پھڑ کرتی ہوئی جائے گی تو آپ  مَثَلُ نُوْرِہ کَمِشْکٰوةٍ  کا مصداق بنو  مِشْکٰوةْ  بنو  مِصْبَاحْ  بنو  زُجَاجَةْ  بنو اور پھر جدھر جاؤگے انشاء اللہ آپ کے ذریعے سے اللہ روشنیاں پھیلائے گا ہدایت کا نور پھیلائے گا تو ابھی میں آپ کی تشکیل یہ کررہا ہوں کہ اپنی کتاب کے ساتھ انصاف کرو اپنے اُستاد کا اَدب کرو جب تک سمجھ میں نہ آئے آگے مت چلو سمجھ کر پڑھو ۔ 
رائیونڈ میں جب میں پڑھتا تھا اُس زمانے میں بہت سختی تھی اگر کوئی کتاب پوری طرح لڑکوں کو نہیں آتی تھی تو پھر دوبارہ پڑھاتے تھے کچھ ہمارے ساتھی تھے تو اُن کو پڑھائی گئی شرح تہذیب اُن کی جماعت ہی کُل دو لڑکوں کی تھی تو تھوڑے سے لڑکے ہوتے تھے تیس پینتیس تو اُن کا امتحان ہوا تو فیل ہوگئے اُنہوں نے کہا دوبارہ پڑھاؤ پھر دوبارہ پڑھائی گئی پھر فیل ہوگئے اُنہوں نے کہا سہ بارہ پڑھاؤ اُنہوں نے کہا جی اَب میں پاگل ہوجاؤں گا اگر مجھے تیسری دفعہ پڑھائی گئی، مہربانی کرو ویسے ہی پاس کردو۔ تو آپ کی خدمت میں گزارش ہے چھٹیوں کے قریب آپ سے انشاء اللہ چلّہ بھی مانگیں گے سال بھی مانگیں گے ابھی تو آپ سے یہ مانگ رہا ہوں کہ آپ پڑھو دھیان سے پڑھو توجہ سے پڑھو اور اِس کے ساتھ ہی یہ کہ آپ تو پانچ وقت نماز پڑھ رہے ہو تہجد پڑھ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter