Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

44 - 64
اگر اِس سوسائٹی کے مضرات اِن کی گمراہیاںاِن کی تاریکیاں بداخلاقی فحاشی عریانی اِس کافروغ ہم سوسائٹی میں دیکھتے ہیں تو کیافورًایہ سوال کردیں کہ دینی مدرسوں کاکیافائدہ؟ بندکردو اِن کاتوکوئی فائدہ ہی نہیں ہوا ، اور تبلیغی جماعت کوختم کردو اِس کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا،بس کوشش ہے محنت ہے ہرایک اپنے اپنے محاذ پر کررہا ہے اور زندہ ہے خداکے فضل وکرم سے دعوت کانظام زندہ، علم کانظام زندہ، سیاست کانظام زندہ، علماء کانظام زندہ، اَب جس محاذپرکوئی کام کررہاہے اوراپنی بقاء کی جنگ لڑرہاہے اور بقاء کی جنگ میں الحمدللہ وہ کامیاب ہے توچلنے دواِس کے اُوپر، کیا ضروری ہے کہ راستہ تبدیل کرکے فنا کرلیںاپنے آپ کو؟ 
تو یہ راستے جوہم نے متعین کیے ہیں اوردُنیا کے ہر ملک میں ہندوستان میں اُنہوں نے اپنے لیے راستے بنائے ہیں، بنگلہ دیش نے اپنے لیے راستے بنائے ہیں، افریقہ میں جاؤ و ہاں لوگوں نے اپنے کام کے لیے اپنے اپنے راستے بنائے ہیں جہاں وہ بڑے کمزورہیں وہاں اُس کمزورماحول میںکام کررہے ہیں لوگ دُنیامیں، توہرجگہ پرحق کے لوگ حق کے لیے کام کررہے ہیں اورجہاں جہاں جس حیثیت سے اُن کو راستے مل رہے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کے لیے وہ راستے کامیابی کے راستے بنائے۔  وآخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین۔    
اِنتقال پر ملال
جامعہ مدنیہ جدید میں درجہ ثالثہ کا طالب علم محمد طارق رات کے ایک بجے مطالعہ سے فارغ ہو کر مسجد میں سویا اور رات کے کسی پہربظاہر حرکت ِقلب بند ہو جانے سے اُس کی وفات ہو گئی ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ اِس ناگہانی حادثہ سے جامعہ کی فضاء سوگوار ہو گئی، اساتذہ اور طلباء ہر کوئی آزُردہ تھا۔ مرحوم کو جامعہ ہی میں غسل دیا گیا اور نماز جنازہ ادا کی گئی ،بعد اَزاں بذریعہ ایمبولینس اُس کے گاؤں ضلع مردان روانہ کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت فرمائے اوراُس کے والدین کو جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحوم کے لیے ایصال ثواب کرایاگیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter