Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

4 - 64
پاکستانی قیادت اورفوجی سربراہان کوچاہیے کہ وہ برادرِاسلامی ملک کی تقلیدکرتے ہوئے ملک میں پیش آمدہ گرانی کے طوفان میں گھِری ہوئی نصف سے زائدغربت کی ماری قوم کی مصیبت میں اپنے کوشریک کرتے ہوئے آلویااِسی جیسی کسی سستی جنس کوبطورِغذاکے اِستعمال کریں اوراُس کے ساتھ ساتھ فوجی افسران کی غیرمعمولی مراعات کو کم سے کم کر کے پر تعیش طرز زندگی پر مکمل پابندی لگا کر خزانہ پر غیر معمولی بوجھ کو ہلکاکریں تاکہ اِس بچت سے بھوکوں کاپیٹ پالاجاسکے اوربھوک و اِفلاس سے تنگ بے چاروں کے لیے اُمیدکی فضا ء پیدا ہو کر خودکشیوں کے رُجحان میں بھی کمی کاسامان ہو۔ 
نبی علیہ السلام سے بعض مواقع پرصحابہ کرام نے بھوک کی شکایت کی اوربھوک کی شدت سے پیٹ پربندھاپتھرکپڑااُٹھاکردکھایا تونبی علیہ السلام نے بھی اپنے پیٹ پرسے کپڑااُٹھایا،صحابہ کرام نے دیکھاکہ آپ ان سے بھی زیادہ بھوک کی تکلیف میں مبتلاہیں اوربھوک کی شدت کم کرنے کے لیے ایک کے بجائے دو پتھر پیٹ پرباندھ رکھے ہیں۔ ( مشکوة شریف  ص ٤٤٨ ) 
حضرت جابررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک دفعہ جہادکے موقع پرراشن کم ہوگیاتوامیرلشکرحضرت ابوعبیدہ بن جراح   نے راشن بندی کردی اورایک آدمی کودِن رات میں صرف ایک کھجوردی جاتی رہی۔ حضرت جابر  سے کسی نے سوال کیا کہ پورے دن میں ایک کھجور سے کیا بنتا ہو گا، اُنہوں نے فرمایا کہ جب ایک کھجور بھی ملنا بند ہو گئی تو پھر ہمیں اُس ایک کھجور کی بھی قدر ہونے لگی۔( بخاری شریف ص٣٣٧) 
ہم اِنہی نبی کے اُمتی کہلانے والے ہیں لہٰذاہمارے حکمرانوں اورفوج کے جرنیلوں کوچاہیے کہ اِس نازک موقع پرنبی علیہ السلام کے اُسو ۂ حسنہ کو اِختیارکرتے ہوئے دُکھی قوم کے دُکھ میں اپنے کوعملًا شامل کریں پھراُس کی برکات بھی ظاہرہوںگی اوراللہ تعالیٰ کی مددشامل ِحال ہوجائے گی جس کے نتیجہ میں تنگی دُورہوگی اورفتوحات کے دروازے کھلیں گے ،اِنشاء اللہ ۔
 اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطافرمائے، آمین۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter