Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2008

اكستان

55 - 64
میرے کہنے پر اِس کے لیے کچھ تحریر بھی فرمادیا۔ اس کے بعد بندہ کی کتاب ''صدائے دلِ مضطر'' کے نام سے حضرت شاہ صاحب کے حکم ہی سے مکتبہ سیّد احمد شہید کے مالک اشفاق خان صاحب نے شائع کرائی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ حضرت شاہ صاحب نے مجھ جیسے ہیچمداں کو کس طرح صاحب ِ کتاب بنادیا۔ حالانکہ ''من آنم کہ من دانم'' کیا میری شاعری اور کیا میں۔ حضرت   کا نعتیہ اور غیر نعتیہ کلام جس عروج پر ہے ہم تو اُس کی گرد  کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔ مجھ جیسے نالائق کوتاہ بیں اور گمنام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا صرف آپ ہی کا حصہ تھا۔ 
حضرت جولائی ٢٠٠٧ء میں اَزبکستان تشریف لے گئے تھے۔ واپسی پر آپ کے کان کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن وغیرہ بھی کیا لیکن مرض بڑھتا گیا اور آپ مستقل صاحب ِ فراش ہوگئے۔ اِس وجہ سے کبھی آپ ہسپتال میں ہوتے کبھی خانقاہ میں۔ رمضان المبارک میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ ٢٥رمضان المبارک ١٤٢٨ھ کو بندہ رفیق اذفر صاحب کے ساتھ عازمِ لاہور ہوا۔ بندہ نے انسولین بھی ساتھ رکھ لی کہ اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو رات خانقاہ میں گزاریں گے اور حضرت سے ملاقات کرکے ہی واپس آئیں گے۔ اُس دن افطاری کے بعد حضرت کی صرف زیارت ہی ہوئی ملاقات نہ ہوسکی۔ چنانچہ رات خانقاہ ہی میں ٹھہرگئے۔ ٢٦ رمضان المبارک کی سحری کرنے کے بعد بندہ انسولین کا انجکشن لگارہا تھا کہ قاری شبیر احمد صاحب بھاگتے ہوئے آئے اور کہنے لگے کہ اِس وقت حضرت ہوش میں ہیں اِس لیے فورًا اُن سے ملاقات کرلیں، مبادا دروازہ بند ہوجائے۔ بندہ نے ساتھیوں کو ساتھ لیا اور حضرت کے کمرہ میں ملاقات کے لیے حاضر ہوگئے۔ حضرت   کا حال پوچھا تو حسب ِ معمول  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  کہا، کچھ دیر تک ہم بیٹھے رہے پھر اجازت لے کر واپس مسجد میں آگئے۔ فجر کی نماز کے بعد ایک نوجوان آئے اور مجھ سے کہنے لگے کہ آپ کو رضوان صاحب حضرت کے کمرہ میں بلارہے ہیں۔ بندہ حاضر ہوگیا حضرت ہوش میں تھے، میں نے مصافحہ کیا اور بیٹھ گیا۔ اُس وقت کمرہ میں شاہ صاحب، رضوان بھائی، مولانا خدا بخش صاحب ملتان والے اور میرے علاوہ اور کوئی نہ تھا۔ رضوان بھائی نے حضرت کے سرہانے والا بلب روشن کیا اور ہمارے سامنے دو کاغذ رکھ دیے، میں اور مولانا خدا بخش اِنہیں دیکھنے لگے، اِن پر بہت سے نام لکھے تھے میں نے رضوان صاحب سے پوچھا یہ کیسے نام ہیں؟ تو کہنے لگے یہ حضرت کے مجاز خلفاء کی فہرست ہے۔ میں اِسے پڑھنے لگا، کچھ حضرات سے میں واقف تھا اور اکثر سے ناواقف۔ اِس فہرست میں اپنا نام دیکھا تو میں پریشان ہوگیا اور بے اختیار ہوکر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 جمعہ اور صفائی : 6 4
6 حضرتِ انس بن نضر رضی اللہ عنہ اللہ کے پسندیدہ بندے : 7 4
7 اللہ نے اِن کی قسم کی لاج رکھ لی : 7 4
8 اِنہی کا جذ بہ ٔ جہاد اور شوقِ شہادت : 8 4
9 اِن کی نقل میں ایسا کرنے کی ہرآدمی کو اجازت نہیں ہے : 8 4
10 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 10
12 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 12
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 15 1
15 لباس، زیور، میک اپ (زینت )کامفسدہ : 15 14
16 عورتوں کی زبردست غلطی : 15 14
17 اِرشادِنبوی ۖ اورضروری مسئلہ : 16 14
18 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 17 1
19 نکاح : 17 18
20 رُخصت و عزیمت 20 1
21 موزے پر مسح رُخصت کی کونسی قسم ہے ؟ 20 20
22 عزیمت : 20 20
23 رُخصت : 20 20
24 حنفیہ کے نزدیک رُخصت کی چار قسمیں ہیں : 20 20
25 پہلی قسم : 20 20
26 اِس رُخصت کی چند اور مثالیں : 22 20
27 دُوسری قسم : 23 20
28 تیسری قسم : 23 20
29 چوتھی قسم : 24 20
30 بقیہ : درس حدیث 32 4
31 گلدستہ ٔ احادیث 33 1
32 چارچیزیں پیغمبروں کی سنتوں میں سے ہیں : 33 31
33 اِس دَور کی اہم ضرورت 35 1
34 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 40 1
35 تعلیمی انہماک کو نصب العین بنائیں 47 1
36 وفیات 50 1
37 اُٹھ گیا ناوک فگن مارے گا دِل پر تیر کون 51 1
38 بقیہ : گلدستہ ٔاحادیث 57 31
39 دینی مسائل 58 1
40 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 58 39
41 یہودی خباثتیں 59 1
42 - 5امریکا میں : 59 1
43 بقیہ : اللہ ہی خالق ہے اور وہی راہ دِکھانے والا ہے 61 34
44 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter