Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2008

اكستان

40 - 64
قسط  :  ٢
اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے
 حضرت مولاناطارق جمیل صاحب ١٦فروری کو جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اِس موقع پر اَساتذہ کرام اور طلباء سے تفصیلی خطاب فرمایا جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ (اِدارہ) 
ہمارے ایک اُستاد تھے افضل صاحب وہ میرے والد صاحب کے کالج کے زمانے کے دوست تھے میرے والد اور وہ ایک کالج میں تھے تو وہ کھانا آکر ہوسٹل میں کھایا کرتے تھے اپنا لاتے تھے اور وہاں گرم کرکے کھالیتے تھے ،جب تک اُن کا کھانا گرم ہورہا تھا اُنہوں نے دو تین لقمے لے لیے عبد اللہ صاحب کی پلیٹ میں سے تو حال اُن کا بھی بُرا ہوگیا اور جب ایک ہفتے کے بعد تحقیقات مکمل ہوئیں اور میں پکڑا گیا اور پتہ چلا کہ اِس نے ڈالا ہے تو وہ مجھ سے کہنے لگے  پُتر میرا کی قصور اَے  میں نے کہا  توسی تے مفت وِچ مارے گئے  تواڈا تے قصور کوئی نہیں  تو اَب آئیں انسان کی طرف اِنسان کو اللہ کہتا ہے  وَاللّٰہُ اَخْرَجَکُمْ مِّنْ بُطُوْنِ اُمَّھَاتِکُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا  اللہ نے تمہیں ماں کے پیٹ سے نکالا تم کچھ نہیں جانتے تھے ۔پھر اگر تم سارا ہی زور لگالو اور دُنیا میں تم سائنسدان کہلاؤ ڈاکٹر کہلاؤ اور دین میں تم شیخ الحدیث کہلاؤ شیخ التفسیر کہلاؤ حافظ کہلاؤ محدث کہلاؤ امام کہلاؤ لیکن ایک آیت تم سب کا سر جھکاتی ہے  وَمَآ اُوْتِیْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ الِاَّ قَلِیْلًا ۔ اُوْتِیْتُمْ   کاکیا مطلب؟ تم نے خود نہیں لیا کسی نے دیا ہے ،تمہارا اپنا نہیں ہے کسی نے دیا ہے جس نے دیا ہے وہ کہہ رہا ہے میں نے دیا ہی تھوڑا ہے تو تم کیا کہتے ہو ہم سب جانتے ہیں ہم علامہ ہیں ہم عالم ہیں ،بڑے سے بڑے عالم جنھیں ہم کہتے ہیں یہ بہت بڑے عالم ہیں یہ شیخ العصر ہیں اِن اَلقاب کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ یہ اپنے معاصرین سے زیادہ جانتے ہیں بس ورنہ اگر اُن کی اپنی ذات کے علم اور جہل کو تولا جائے تو جہل زیادہ ہوگا  علم تھوڑا ہوگا ۔علم تو چند معلومات کا نام ہے اور جو وہ نہیں جانتے وہ اِتنا زیادہ ہے کہ اُس کی حد ہی کوئی نہیں اُس کی اِنتہاء ہی کوئی نہیں، ساٹھ ستربرس کی زندگی میں کوئی کیادعوی کرے گاکہ میں سب کچھ جان چکاہوں یامیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 جمعہ اور صفائی : 6 4
6 حضرتِ انس بن نضر رضی اللہ عنہ اللہ کے پسندیدہ بندے : 7 4
7 اللہ نے اِن کی قسم کی لاج رکھ لی : 7 4
8 اِنہی کا جذ بہ ٔ جہاد اور شوقِ شہادت : 8 4
9 اِن کی نقل میں ایسا کرنے کی ہرآدمی کو اجازت نہیں ہے : 8 4
10 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 10
12 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 12
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 15 1
15 لباس، زیور، میک اپ (زینت )کامفسدہ : 15 14
16 عورتوں کی زبردست غلطی : 15 14
17 اِرشادِنبوی ۖ اورضروری مسئلہ : 16 14
18 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 17 1
19 نکاح : 17 18
20 رُخصت و عزیمت 20 1
21 موزے پر مسح رُخصت کی کونسی قسم ہے ؟ 20 20
22 عزیمت : 20 20
23 رُخصت : 20 20
24 حنفیہ کے نزدیک رُخصت کی چار قسمیں ہیں : 20 20
25 پہلی قسم : 20 20
26 اِس رُخصت کی چند اور مثالیں : 22 20
27 دُوسری قسم : 23 20
28 تیسری قسم : 23 20
29 چوتھی قسم : 24 20
30 بقیہ : درس حدیث 32 4
31 گلدستہ ٔ احادیث 33 1
32 چارچیزیں پیغمبروں کی سنتوں میں سے ہیں : 33 31
33 اِس دَور کی اہم ضرورت 35 1
34 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 40 1
35 تعلیمی انہماک کو نصب العین بنائیں 47 1
36 وفیات 50 1
37 اُٹھ گیا ناوک فگن مارے گا دِل پر تیر کون 51 1
38 بقیہ : گلدستہ ٔاحادیث 57 31
39 دینی مسائل 58 1
40 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 58 39
41 یہودی خباثتیں 59 1
42 - 5امریکا میں : 59 1
43 بقیہ : اللہ ہی خالق ہے اور وہی راہ دِکھانے والا ہے 61 34
44 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter