Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2008

اكستان

38 - 64
آئین کو کمزور کردیتی ہیں اُس کے اقتدارِ اعلیٰ کو کمزور کردیتی ہیں اُس کی خودمختاری کو کمزور کردیتی ہیں اور پھر آپ معاشی اور سیاسی لحاظ سے اُس کے سامنے ''بے چارہ'' بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں تو جس طرح چاہیں وہ آپ کوہانکتے رہیں جس طرح چاہیں وہ آپ کو چلاتے رہیں۔ آج کی دُنیا میں قوموں کو اِس طرح فتح کرنے کا رواج ہے اور ہمیں داخلی خلفشار کی طرف دھکیلا جاتا ہے اور ہمارے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں اورظاہر ہے ایسی صورتِ حال کا ہمیںمقابلہ کرناہے اِس سے ہم نے نکلنا ہے۔
 میں کبھی دوستوں کے سامنے عرض کرتا ہوں کہ کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے تو جب سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے تو آپ بند باندھتے ہیں کسی طرح ہم اِس سیلاب کا راستہ روکیں، سیلاب آنے کو ہے تو کس طرح اُس کا رُخ موڑیں تاکہ آبادی بچ جائے۔ اور ایک وہ ہے کہ سیلاب آپ کی آبادی میں اَندر آجائے اور آبادی کو گھیرلے تو پھر یہ سوال پیدا ہوگا کہ اَب اِس مصیبت سے نکلنا کیسے ہے؟ اِن دونوں کی حکمت ِ عملی مختلف ہوتی ہے پہلے سے سیلاب کا خطرہ ہو تو آپ اُس کو روکیں گے کیسے اور آبادی کو بچائیں گے کیسے؟ دُوسری صورت میں سیلاب میں آپ گِھر گئے ہیں تو اَب اِس سے نکلنے کی کیا صورت کریں گے ؟ اگر ہم اِس میں …… پیدا کرتے ہیں تو پھر ہم کوئی ایسی خوبصورت حکمت ِ عملی نہیں بناسکتے۔ ہمارے اُوپر بھی کچھ ایسے ہی حالات گزرے ہیں اور گزررہے ہیں اور یہ ایک اِمتحان ہے جو اِس اُمت پر گزررہا ہے، ایک مشکل ہے جس سے ہم گزررہے ہیں۔ یہاں ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم جسد ِواحد ہیں اُمت ایک جسد ِ واحد ہے جناب رسول اللہ  ۖ  کے دَور میں سب کے اَندر ایک وحدت ِ فکر موجودہوتاتھازمانہ ایک لوگ اُسی زمانے کے ایک ہی مرکزپر وہ مجتمع ایک ہی روشنی سے وہ فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ 
لیکن آج کے دَورمیںجب ہم جسد ِواحدکاتصورکریں گے توظاہرہے کہ اِس وقت جولوگ جس فکر پر مجتمع ہوتے ہیں اُن کوہم جسد ِواحدہی سے تعبیرکریں گے۔ اورجسد ِواحدکے اَجزاء کیاہیں ؟ ایک اُمت جب جسد ِواحدبنتی ہے تواُس کے جو ذاتی عنا صرہیں وہ کیاہیں؟ جنابِ رسول اللہ  ۖ نے فرمایا  مَثَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ فِیْ تَوَادِّہِمْ وَتَعَاقُفِہِمْ وَتَرَاقُمِہِمْ کَمَثِلِ جَسَدٍ وَّاحِدٍ ایمان والے لوگ جوہیں ایک دُوسرے کے ساتھ دوست رہنے میں ایک دُوسرے کے لیے نرم رہنے میں ایک دُوسرے پرمہربان ہونے میں ایک جسم کی طرح ہیں۔ اَب جسد ِواحدکی بنیاد بتادی کہ ہمارے درمیان جب رحمت ہوگی ہمارے درمیان جب ایک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
4 درس حدیث 5 1
5 جمعہ اور صفائی : 6 4
6 حضرتِ انس بن نضر رضی اللہ عنہ اللہ کے پسندیدہ بندے : 7 4
7 اللہ نے اِن کی قسم کی لاج رکھ لی : 7 4
8 اِنہی کا جذ بہ ٔ جہاد اور شوقِ شہادت : 8 4
9 اِن کی نقل میں ایسا کرنے کی ہرآدمی کو اجازت نہیں ہے : 8 4
10 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
11 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 10
12 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 12
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 15 1
15 لباس، زیور، میک اپ (زینت )کامفسدہ : 15 14
16 عورتوں کی زبردست غلطی : 15 14
17 اِرشادِنبوی ۖ اورضروری مسئلہ : 16 14
18 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 17 1
19 نکاح : 17 18
20 رُخصت و عزیمت 20 1
21 موزے پر مسح رُخصت کی کونسی قسم ہے ؟ 20 20
22 عزیمت : 20 20
23 رُخصت : 20 20
24 حنفیہ کے نزدیک رُخصت کی چار قسمیں ہیں : 20 20
25 پہلی قسم : 20 20
26 اِس رُخصت کی چند اور مثالیں : 22 20
27 دُوسری قسم : 23 20
28 تیسری قسم : 23 20
29 چوتھی قسم : 24 20
30 بقیہ : درس حدیث 32 4
31 گلدستہ ٔ احادیث 33 1
32 چارچیزیں پیغمبروں کی سنتوں میں سے ہیں : 33 31
33 اِس دَور کی اہم ضرورت 35 1
34 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 40 1
35 تعلیمی انہماک کو نصب العین بنائیں 47 1
36 وفیات 50 1
37 اُٹھ گیا ناوک فگن مارے گا دِل پر تیر کون 51 1
38 بقیہ : گلدستہ ٔاحادیث 57 31
39 دینی مسائل 58 1
40 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 58 39
41 یہودی خباثتیں 59 1
42 - 5امریکا میں : 59 1
43 بقیہ : اللہ ہی خالق ہے اور وہی راہ دِکھانے والا ہے 61 34
44 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter