Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

25 - 64
جب تک اِس ناکارہ کا قیام سہارن پور میںرہا تو ایسے لوگ بکثرت رہتے تھے جو میرے مہمان ہوتے، اُن کے کھانے پینے کا انتظام تو میرے ذمّہ تھا لیکن قیام اہل ِمدرسہ کی جانب سے مدرسہ کے مہمان خانے میں ہوتا تھا اور وہ بدلتے سدلتے رہتے تھے، صبح کی نماز کے بعد میرے مکان پر اُن کے ذکر کا سلسلہ ایک گھنٹہ تک ضرور رہتا تھا اور میری غیبت میں سُنتا ہوں کہ عزیزی طلحہ کی کوشش سے ذاکرین کی وہ مقدار اگرچہ نہ ہو مگر بیس پچیس کی مقدارروزانہ ضرور ہوجاتی ہے، میرے سہارنپور کے قیام کے زمانہ میں تو سَو سوا سَو تک پہنچ جاتی تھی اور غیبت کے زمانہ میں بھی سنتا ہوں کہ چالیس پچاس کی تعداد عصر کے بعدجمعہ کے دن ہو جاتی ہے اُن میں باہرکے جو مہمان ہوتے ہیں وہ دس بارہ تک اکثر ہوجاتے ہیں، عزیزی مولوی نصیرالدین سلمہ' اللہ تعالیٰ اُس کو بہت جزائے خیردے اُن کے کھانے کا انتظام میرے کتب خانہ سے کرتے رہتے ہیں۔اِسی طرح میری تمنا ہے کہ ہر مدرسہ میں دو چار ذاکرین مسلسل ضرور رہیں کہ داخلی اور خارجی فتنوں سے بہت اَمن کی اُمید ہے ورنہ مدارس میں جو داخلی اور خارجی فتنے بڑھتے جارہے ہیں اَکابر کے زمانہ سے جتنا بُعد ہوتا جائے گا اِس میں اِضافہ ہی ہوگا۔ 
اِس ناکارہ کو نہ تحریر کی عادت نہ تقریر کی، آپ (مولانا بنوری) جیسا یا مفتی شفیع صاحب جیسا کوئی  شخص میرے مافی الضمیر کو زیادہ وضاحت سے لکھتا تو شاید اہل ِمدارس کے اُوپر اِس مضمون کی اہمیت زیادہ پیدا ہوجاتی۔ اِس ناکارہ کے رسالہ فضائل ِذکر میں حافظ ابن قیم   کی کتاب ''الاوابل الصیب'' سے ذکر کے سو کے قریب فوائد نقل کیے گئے ہیں جن میں شیطان سے حفاظت کی بہت سی وجوہ ذکر کی گئی ہیں۔ شیاطینی اثر ہی سارے فتنہ وفسادکی جڑہے۔ فضائل ِذکر سے یہ مضمو ن بھی اگر آں جناب سُن لیں تومیرے مضمونِ بالا کی تقویت ہوگی،اِس کے بعد میرامضمون تواِس قابل نہیںجو اہل ِمدارس پر کچھ اَثراندازہو سکے۔ آپ میری درخواست کو زور دارالفاظ میں نقل کر اکر اپنی یا میری طرف سے بھیج دیں تو شاید کسی پر اَثر ہوجائے۔ دارُالعلوم، مظاہرعلوم، شاہی مسجد کے ابتدائی حالات آپ کو مجھ سے بھی زیادہ معلوم ہیں کہ کن صاحب ِ نسبت اصحابِ ذکر کے ہاتھوں اِن کی اِبتداء ہوئی ہے۔ اِن ہی کی برکات سے یہ مدارس اَب تک چل رہے ہیں، یہ ناکارہ دُعاؤں کا بہت محتاج ہے، بالخصوص حسن ِخاتمہ کا کہ گور میںپاؤں لٹکائے بیٹھاہے ۔  فقط  والسلام 
حضرت شیخ الحدیث صاحب بقلم حبیب اللہ٣٠ نومبر سنہ ١٩٧٥ء   مکہ مکرمہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter