Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

54 - 64
غامدی صاحب کے چند مزید اِجتہادات  : 
(١)  عورت مردوں کی اِمامت کراسکتی ہے۔ (دیکھیے ماہنامہ اشراق مئی ص ٣٥ تا ٤٦،  ٢٠٠٥ ئ) 
(٢)  عورت نکاح خوان بن سکتی ہے۔ 
جناب جاوید احمد غامدی نے اِس سوال کے جواب میں کہ کیا کوئی عورت نکاح پڑھاسکتی ہے؟ کہا  :  ''جی ہاں! بالکل پڑھاسکتی ہے  …  الخ''  (www.ghamidi.org)
(٣)  مرد اور عورتیں برابر کھڑے ہوکر باجماعت یا اِنفرادی دونوں طرح سے نماز اَدا کرسکتے  ہیں۔ غامدی صاحب کے ایک شاگرد سکالر سے سوال کیا گیا، کیا مرد اور عورت اکٹھے کھڑے ہوکر باجماعت  نماز ادا کرسکتے ہیں؟ تو اِس کا یہ جواب دیا گیا  :  ''مرد اور عورت کھڑے ہوکر باجماعت یا اِنفرادی، دونوں طرح سے نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اِس سے دونوں کی نماز میں کوئی نقص واقع نہیں ہوتا..... الخ'' 
 (www.urdu.understanding-islam.org)
(٤)  اجنبی مردوں کے سامنے عورت بغیر چادر اَوڑھے یا بغیر دوپٹہ یا اَوڑھنی سر پر لیے آجاسکتی ہے۔ 
(٥)  رقص و سرور جائز ہے۔ ''اشراق'' کے نائب مدیر سید منظور الحسن اپنے مضمون ''اِسلام اور موسیقی'' جو جاوید غامدی کے اِفادات پر مبنی ہے، میں لکھتے ہیں  :  ''موسیقی اِنسانی فطرت کا جائز اِظہار ہے۔ اِس لیے اِس کے مباح ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے'' … ''ماہرِ فن مغنیہ نے آپ  ۖ  کی خدمت میں حاضر ہوکر اپنا گانا سنانے کی خواہش ظاہر کی تو آپ نے سیدہ عائشہ کو اُس کا گانا سنوایا۔ سیدہ عائشہ حضور  ۖ  کے شانے پر سر رکھ کر بہت دیر تک گانا سنتی اور رقض دیکھتی رہیں۔'' (اشراق بابت مارچ ص ٨  و  ١٩،  ٢٠٠٤ ئ) 
(٦)  جاندار چیزوں کی تصویریں بنانا جائز ہے۔ اِدارہ ''المورد'' کے ریسرچ سکالر جناب محمد رفیع مفتی اپنی کتاب ''تصویر کا مسئلہ'' میں لکھتے ہیں  :  ''..........  لیکن فی نفسہ تصویر کے بارے میں کسی اِعتراض کی کیونکر گنجائش ہوسکتی ہے جبکہ خدا اور اُس کے رسول نے اُنہیں جائز رکھا ہو؟'' (تصویر کا مسئلہ  ص ٣٠) 
(٧)  مردوں کے لیے داڑھی رکھنا دین کی رُو سے ضروری نہیں جیسا کہ المورد کے ایک ریسرچ سکالر لکھتے ہیں  :  ''عام طور پر اہل ِ علم داڑھی رکھنا دینی لحاظ سے ضروری قرار دیتے ہیں۔ تاہم ہمارے نزدیک داڑھی رکھنے کا حکم دین میں کہیں بیان نہیں ہوا لہٰذا دین کی رُو سے داڑھی رکھنا ضروری نہیں۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter