Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

60 - 64
دینی مسائل 
(  مہر کا بیان   )
مہرِ مثل کا بیان  :
خاندانی مہر یعنی مہر مثل کا مطلب یہ ہے کہ اُس عورت کے باپ کے گھرانے میں کوئی دُوسری عورت دیکھو جو اُس کے مثل ہو یعنی اگر یہ کم عمر ہے تو وہ بھی نکاح کے وقت کم عمر ہو ،اگر یہ خوبصورت ہے تو وہ بھی خوبصورت ہو،اِس کا نکاح کنوارے پن میں ہوا تو اُس کا نکا ح بھی کنوارے پن میں ہواہو۔نکاح کے وقت جتنے درجے کی مالدار یہ ہے اُتنی ہی وہ بھی تھی ،جس شہر ودیس کی یہ رہنے والی ہے اُس دیس کی وہ بھی ہے، اگر یہ دیندار ہوشیار ،سلیقہ دار پڑھی لکھی ہے تو وہ بھی ایسی ہی ہو ۔غرض کہ جس وقت اُس کا نکاح ہوا ہے اُس وقت اِن باتوں میں وہ بھی اِس کے مثل تھی جس کا اَب نکاح ہوا تو جو مہر اُس کا مقرر ہوا تھا وہی اِس کا مہر ''مہرمثل'' ہے۔
اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وصف کی مقدار میںدونوں یکساں ہوں بلکہ مراد یہ ہے کہ اصل وصف میں دونوں شریک ہوں ۔اِسی طرح شوہر کی حالت کا بھی اعتبار کیا جاتا ہے کیونکہ وہ اگر بڑی عمر کا ہے تو جوان کے مقابلے میں عام طور سے اِس سے زیادہ مہر لیا جاتا ہے ۔
مسئلہ  :  باپ کے گھر انے کی عورتوں سے مراد ہیں جیسے اُس کی بہنیں ،پھوپھی ،چچا زاد وغیرہ یعنی اُس کی ددھیالی لڑکیاں ۔مہر مثل دیکھنے میں ماں کا مہر نہ دیکھیں گے ۔ہاں اگر ماں بھی باپ ہی کے گھرانے  میں سے ہو جیسے باپ نے اپنے چچا کی لڑکی سے نکاح کرلیا تھا تو اُس کا مہر بھی مہر مثل کہا جائے گا۔
مسئلہ  :  مہر مثل کی جو تعریف اُوپر لکھی گئی ہے اُس کی تحقیق کی ضرورت وہاں ہوتی ہے جہاں  زوجین کی صفات کے اختلاف سے مہر بدلتا ہے اور جہاں مہر خاندانی ہرحال میں ایک ہو کہ خاندان کی ہر لڑکی  کا مہر اِس سے کم نہ ہوگااور اکثرحا لات میں زیادہ بھی نہیں ہوتا تو وہاں مہرِ خاندان ہی مہرِ مثل ہو گا ۔ہندو ستان پاکستان کے اکثر مقامات میں ہر قوم کا مہر معین ہوتا ہے اُس سے کم وبیش نہیں ہوتا ۔لہٰذا اِسی کو مہرِ خاندانی کہا جائے گا اور اگر کسی قوم میں مہر کی مختلف مقدار یں ہوں تو ہر لڑکی کی پھوپھیوںاور چچا زاد بہنوںکامہر اُس کے حق میں مہرِ مثل ہو گا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter