Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

56 - 64
        یہودی خباثتیں 
(  تحریر  :  فلسطینی مفکر عبد اللہ التل ،  ترجمہ و تلخیص  :  مولانا سےّد سلمان حسینی ندوی  )
٩۔  یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک  :    
اِن دونوں یہودیوں نے یہودیوں کے خوابوں کی پرورش وپردَاخت اور اِنہیں شرمندئہ تعبیر کرنے کے لیے اپنا پیسہ پانی کی طرح بہایا۔اُنیسویں صدی کے اواسط سے اِن دونوں نے فلسطینی اراضی خریدنے اور کالونیاں بنانے کے لیے بے دریغ مال خرچ کیا ،فلسطین میں اِن کے منصوبوں کی تکمیل میں انگریز یہودی رہنمائوں ''ڈزرائیلی ''اور ''لائنس اَولیونٹ ''نے بھر پور مدد کی۔ڈزرائیلی یہودی نے مسیحیت کا لبادہ اَوڑھ کر  ملکہ وکٹوریہ کے عہد ١٨٧٥ء میں برطانوی وزارت ِعظمی کا منصب حاصل کیا ،اِسی نے نہر سویز شیرز میں مصر کا حصہ مار لیا ،یعنی خدیو اسماعیل کو اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے چارملین جنیہ دے کر مصر کے شیر زخریدلیے، حالانکہ اُن کی قیمت اِس حقیر رقم سے کئی گنا زیادہ تھی ۔ڈزرائیلی (لارڈ بیکن فیلڈ)کا مقصد اِس سے نمبر اول پر یہودیوں کو اور پھر انگریزوں کو فائدہ پہنچانا تھا ،اِسی لیے اُس کو اُن ممتاز یہودی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے یہودیوں کی اُمیدوں اور آرزوئوں کو بروئے کارلانے میں بڑااہم کردار اَدا کیا ۔جہاںتک اِس کے عیسائیت کے قبول کرنے کی بات ہے تو اِس سلسلہ میں یہودی مؤرخ ''ایلی لیوی ''کی کتاب کا اقتباس کافی ہوگا ۔
''اگر کوئی بیکونس فیلڈ کے جذبات کی گہرائی میں اُترنا اور اُس کے جذبات ورُ جحانات کی نبض دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا یہ شخص اپنے پہلے عقیدہ سے وابستہ رہا اور اُس نے عیسائیت کو اپنے بلند مقاصد تک پہنچنے کا ایک ذریعہ بنایا تھا ،تو اُسے اُس کی سوانح ِحیات کا مطالعہ کرنا چاہیے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اُس کی رُوح یہودیوں کے گرد گردش کرتی رہی اور وہ اُن کے لیے فکر مندرہا اوروہی اُس کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے ،لیکن یہ بات اِسے عیسائی دینی فرائض اداکرنے میں مخل نہیں ہوئی ۔''(١)
   ١   یقظة العالم الیھودی از اَیلی لیوی مطبوعہ نظا م پر یس ،مصر ١٩٣٤صفحہ١٩٤

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter