Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

26 - 64
حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
حضرت مولانا  !  السلام علیکم۔ گرامی نامہ ملا۔ میں نے  اَنَا مَدِیْنَةُ الْعِلْمِ وَعَلِیّ بَابُھَا  
١۔  کے متعلق اپنے چند خدشات کے متعلق عرض کیا تھا۔ مگر آپ اپنے گرامی نامہ میں مجھے غیر ضروری باتوں کی طرف متوجہ کرکے اصل بات کو درمیان میں گول کرگئے۔ مذکورہ حدیث ''اگر اِسے حدیث تسلیم کیا جائے'' کا اِس بات سے کیا تعلق ہے کہ میں کون ہوں؟ کیا پڑھا ہے؟ کہاں پڑھا ہے؟ حنفی ہوں یا غیر حنفی؟ وغیرہ وغیرہ۔ 
٢۔  آپ نے اپنے اَساتذہ سے کرم اللہ وجہہ' سنا ہے۔ یہ کیا بات ہوئی اور یہ بھی اَٹکل بچو بات ہے کہ خوارج کے جواب میں ایسا کہا گیا۔ اِس کا کوئی ثبوت؟ اگر جواب اِثبات میں بھی ہو تو اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ خطاب رضی اللہ عنہم کہاں اور یہ اِنسانی جدت کہاں؟ کا ش کہ آپ اِس جدت کے پس ِمنظر سے آگاہ ہوتے۔ ''علیہ السلام'' کی تُک ایجاد شیعہ ہے ورنہ اَصحاب ِ ثلاثہ اِس خطاب کے زیادہ حق دار ہیں۔ آپ نے اپنی جدت پر مجھے یہ لکھتے ہوئے کہ اِس کی وجہ لکھیں کہ آپ کو  کرم اللہ وجہہ'  کیوں ناگوار ہے۔ جناب ِ محترم مجھے ہر وہ بات ناگوار ہے جو خود ساختہ قسم کی ہے اور پھر صرف سیّدنا علی   کے لیے یہ تخصیص کیوں؟ 
٣۔  اِس حدیث کے متعلق آپ کے اَساتذہ سے متفق ہونے کی نسبت امام ابن الجوزی، امام   ابن ِ تیمیہ، شاہ ولی اللہ، شاہ عبد العزیز، جلال الدین سیوطی، ملا علی قاری، علامہ سخاوی، امام ذہبیاور ابوذرعہ  کے اِرشادات سے متفق ہونا ہی نہیں بلکہ اُن کو مان لینا اور اُن پر عمل کرنا زیادہ ضروری ہے۔ میں نے اِن سب کے حوالجات قلمبند کیے تھے جن کی طرف آپ نے توجہ ہی نہیں دی۔ 
٤۔  آپ خود اِس ''موضوع'' حدیث کے متعلق لکھتے ہیں کہ صحت کے درجے کو نہیں پہنچتی۔ پھر  علماء کی مجلس میں اِس کا بیان؟ 
٥۔  حاکم نیشاپوری واقعی اِن معنوں میں شیعہ نہیں تھے جیسے آج کل ہیں۔ حضرت! معلوم ہوتا ہے آپ نے شیعیت کا مطالعہ نہیں کیا۔ نصرالدین طوسی، ابن ِ علقمی، باقر مجلسی، اَخوان الصفا، ملا حسین واعظ،  مفسر تفسیر حسینی جس نے اَخلاق ِ محسنی بھی لکھی، طبری جسے مسلمانوں نے اپنے قبرستان میں بھی دفن نہ ہونے دیا۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter