Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

50 - 64
(٢٩)  شراب نوشی پر کوئی شرعی سزا نہیں ہے۔ 
(٢٩)  شراب نوشی کی شرعی سزا ہے جو اِجماع کی رُو سے ٨٠ کوڑے مقرر ہے۔ 
(٣٠)  عورت کی گواہی حدود کے جرائم میں بھی معتبر ہے۔ 
(٣٠)  حدود کے جرائم میں عورت کی شہادت مرد کی طرح نہیں بلکہ قرائن میں شامل ہے۔ 
 (٣١)  صرف عہد ِ نبوی  ۖ  کے عرب مشرکین اور یہودو نصارٰی مسلمانوں کے وَارث نہیں ہوسکتے۔ 
(٣١)  کسی زمانہ کا کوئی کافر کسی مسلمان کا کبھی وَارث نہیں ہوسکتا۔ 


(٢٩)  (الف)  ''یہ بالکل قطعی ہے کہ حضور  ۖ  نے اگر شراب نوشی کے مجرموں کو پٹوادیا تو شارع کی حیثیت سے نہیں بلکہ مسلمانوں کے حکمران کی حیثیت سے پٹوایا اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء نے بھی اُن کے لیے چالیس کوڑے اور اَسّی کوڑے کی یہ سزائیں اِسی حیثیت سے مقرر کی ہیں۔ چنانچہ ہم پورے اِطمینان کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی حد نہیں بلکہ محض تعزیر ہے جسے مسلمانوں کا نظم ِ اِجتماعی، اگر چاہے تو برقرار رَکھ سکتا ہے اور چاہے تو اپنے حالات کے لحاظ سے اُس میں تغیر و تبدل کرسکتا ہے۔'' (برہان ص ١٣٩ طبع چہارم جون ٢٠٠٦ئ)۔ (ب) ''یہ (شراب نوشی پر ٨٠ کوڑوں کی سزا) شریعت ہرگز نہیں ہوسکتی۔'' (برہان ص ١٣٨  طبع چہارم جون ٢٠٠٦ئ) 
(٣٠)  حدود کے جرائم ہوں یا اُن کے علاوہ کسی جرم کی شہادت، ہمارے نزدیک یہ قاضی کی صوابدید پر ہے کہ وہ کس کی گواہی قبول کرتا ہے اور کس کی گواہی قبول نہیں کرتا۔ اِس میں عورت اور مرد کی تخصیص نہیں ہے۔''  (برہان ص ٢٧  طبع چہارم  جون ٢٠٠٦ئ) 
(٣١)  ''نبی  ۖ  نے اِسی (قرابت ِ نافعہ) کے پیش ِ نظر جزیرہ نمائے عرب کے مشرکین اور یہود و نصارٰی کے بارے میں فرمایا  :  ''لَایَرِثُ الْمُسْلِمُ الْکَافِرَ وَلَاالْکَافِرُ الْمُسْلِمَ ''۔  (بخاری رقم ٦٧٦٤) ''نہ مسلمان اُن میں سے کسی کافر کے وَارث ہوں گے اور نہ یہ کافر کسی مسلمان کے۔'' 
یعنی اَتمامِ حجت کے بعد جب یہ منکرین حق خدا اور مسلمانوں کے کھلے دُشمن بناکر سامنے آگئے ہیں تو اِس کے لازمی نتیجے کے طور پر قرابت کی منفعت بھی اِن کے اور مسلمانوں کے درمیان ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔ چنانچہ یہ  اَب آپ میں ایک دُوسرے کے وارث نہیں ہوسکتے۔''  (میزان ص ٧١ ١  طبع دوم  اپریل ٢٠٠٢ ئ) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter