Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

6 - 64
اُونٹنیاں لایا ہوا تھا اَب اُس نے سوچا کہ اگر اِن کے پیچھے میں نماز پڑھوں گا تو نماز تو بہت لمبی ہوگی تو بعض روایتوں میں ہے کہ سورۂ بقرہ شروع کردی۔ سورۂ بقرہ تو لمبی سورت ہے۔ اُس میں توپھر اُس کو بہت وقت دینا پڑتا ہے۔ تو اُس نے نیت توڑی اور الگ نماز پوری کرکے چلاگیا۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو پتا چلا کہ فلاں آدمی نے ایسے کیا ہے تو یہ اپنے ذہن میں خفا ہوئے کہ یہ اُس نے اچھا نہیں کیا۔ اُن صحابی نے جو نیت توڑکر  گئے تھے، رسول اللہ  ۖ  کو پورا واقعہ بتلایا۔
 باجماعت نماز مختصر ہونی چاہیے  :
 پھر رسول اللہ  ۖ  نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو بُلاکر خفگی کا اظہار فرمایا کہ تم لوگوں کو ایک طرح سے آزمائش میں ڈال رہے ہو،  فَاتِن  یا  فَتَّان کہ فتنے میں ڈالتے ہو    ١  کہ وہ نماز پڑھیں یا نماز توڑیں۔ تو ایسے نہ کرو بلکہ جو نماز پڑھاتا ہے اُس کے لیے فلاں نماز میں فلاں سورتیں، فلاں نماز میں فلاں سورتیں  مناسب ہیں، وہ ہلکی سورتیں ہیں۔ رسول اللہ  ۖ  خود نماز میں خیال رکھا کرتے تھے کہ جماعت کے ساتھ جو نماز ہو وہ ہلکی ہو۔ اور اِرشاد فرماتے ہیں کہ ایسے ہوتا ہے کبھی کبھی کہ میں اِرادہ کرتا ہوں کہ میں نماز لمبی  کروں لیکن مجھے آواز آجاتی ہے کسی بچے کے رونے کی تو میں سوچتا ہوں کہ جتنی دیر نماز جاری رہے گی بچہ   روتا رہے گا، ماں پریشان ہوتی رہے گی تو میں نماز مختصر کردیتا ہوں۔    ٢  
ایک صحابی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ  ۖ  جیسی نماز کہ وہ مختصر بھی ہوتی تھی  مکمل بھی ہوتی تھی ایسی نماز میں نے نہیں دیکھی   ٣   یعنی بہت ہی تعریف کی۔ تو اصل بات جو ہے وہ یہی ہے کہ مجمع کو دیکھا جائے، لوگوں کی مصروفیات کو دیکھا جائے۔ یہ حج کے زمانے میں جو مجمع بہت زیادہ ہوتا ہے تو اُن میں تو وہ تین آیتیں دو آیتیں پڑھ کر رکوع کردیتے ہیں۔  لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ  سے پڑھتے ہیں آدھا رکوع، پھر رکوع کردیتے ہیں۔ پھر  لَایُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا سے آگے پڑھتے ہیں تو اَب دُوسرا رکوع کرتے ہیں۔ اِتنی مختصر فجر کی نماز کیونکہ مجمع بہت زیادہ ہوتا ہے۔ وہ پانچ چھ لاکھ مجمع ہوتا ہے یا اِس سے بھی زیادہ۔ تو اِتنے بڑے مجمعے کو آنے میں، رہنے میں، رَش میں دِقت ہوتی ہے، وہ اُس کا لحاظ پورا رکھتے ہیں۔ تو جب تک آدمی کو مسئلہ معلوم نہ ہو تو وہ یہی سوچے گا کہ لمبی نماز پڑھنی چاہیے، لمبی نماز زیادہ اچھی ہے مگر ہر جگہ نہیں بتائی گئی
    ١  بخاری شریف  ص ٩٧    ٢  بخاری شریف  ص ٩٨   ٣  بخاری شریف  ص ٩٨
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter