Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

43 - 64
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم  ۖ  نے فرمایا  :  قیامت کے دِن دوزخ میں سے ایک گردن نکلے گی (یعنی آگ کا ایک شرارہ لمبی گردن کی صورت میں نکلے گا) اُس گردن میں دیکھنے والی دو آنکھیں سننے والے دو کان اور بولنے والی زبان ہوگی۔ وہ کہے گی کہ میں تین طرح کے لوگوں پر مسلط کی گئی ہوں (یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے اِس بات پر متعین کیا ہے کہ میں اِن تین طرح کے لوگوں کو دوزخ میں کھینچ کر لے جائوں اور لوگوں کے سامنے اِن کو ذلیل و رُسوا کرکے عذاب میں مبتلا کروں) اُن میں سے ایک طرح کے تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کے ساتھ تکبر و عناد کا برتائو کیا (یعنی دُنیا میں اُن پر حق ظاہر ہوا مگر اُنہوں نے حق کو قبول نہیں کیا) دُوسری طرح کے لوگوں میں ہر وہ شخص شامل ہے جس نے اللہ کے ساتھ دُوسرے معبود کو پکارا ہے اور تیسری طرح کے وہ لوگ ہیں جو تصویر ساز ہیں۔'' 
ف  :  موجودہ دَور میں تصویر کا جس قدر شیوع اور پھیلائو ہوا ہے شاید ہی کسی دَور میں ایسا ہوا ہو۔ ہمارے معاشرہ میں تصویر کو لوگ کلچر و ثقافت کا ایک حصہ سمجھنے لگے ہیں۔ کوئی تقریب، کوئی محفل، کوئی پروگرام، کوئی تہوار ہو تصویر اِس کا لازمہ بن گئی ہے۔ مکان ہو یا دُکان، بازار ہو یا میدان، اخبار ہو یا رسالہ ہر جگہ تصویر نظر آتی ہے حتی کہ پہننے کے کپڑوں پر، سونے کے کمبلوں پر ،کھانے پینے کے برتنوں پر ،بیمار کی دوائوں پر، بچوں کی گولی ٹوفی پر، عید مبارک کے کارڈوں پر، ایڈینٹی کارڈوں پر،شناختی کارڈوں پر ، پاسپورٹوں پر، روپیہ پیسوں پر ،جدھر دیکھیے تصویریں ہی تصویریں ہیں اور اَب تو مرنے والے بھی اِس سے محفوظ نہیں رہے۔ اُن کی بھی باقاعدہ مووی بنتی ہے۔ غمی اور خوشی کے سب لمحات شادی بیاہ کی ہر تقریب وی سی آر کی زد میں آگئے ہیں اور اِس بہانے فحاشی اور عریانی کا وہ طوفان برپا ہے کہ الامان والحفیظ۔ 
جبکہ احادیث ِ مبارکہ میں تصویر سازی پر انتہائی سخت وعیدیں وَارد ہوئی ہیں۔ ایک حدیث ِ پاک میں آپ  ۖ نے اِرشاد فرمایا  :  اُس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا اور تصویر ہو۔ (بخاری و مسلم بحوالہ مشکٰوة ص ٣٨٥) ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter