Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

19 - 64
حضرت معاویہ نے اپنی تقریر میں فرمایا تھا کہ  : 
تم لوگ عرب ہو، تمہارے پاس زبان بھی ہے سنان(تلوار) بھی۔ تم نے اسلام ہی کی وجہ سے یہ شرف حاصل کیا ہے کہ تمام اقوام پر تم غالب آگئے۔ اُن کے مرتبے اُن کی میراث تمہیں مل گئی۔ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم لوگ قریش پر معترض ہو اور اگر قریش نہ ہوں تو تم پھر سے اُسی طرح ذلیل ہوجائو جیسے پہلے تھے۔ تمہارے امام (حکام و خلیفہ) تمہارے لیے ڈھال ہیں۔ تم اپنی ڈھال کو مت رَوکو (ناکارہ نہ کرو) آج تو تمہارے حکام تمہاری زیادتی برداشت کرتے ہیں اور تمہاری ذمہ داریاں اُٹھاتے ہیں، تم اُس بات سے رُک جائو جو تم نے شروع کی ہے۔( محب الدین  علی العواصم عن الطبری  ص ١٢٠) 
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ اور اِن کی اصلاح کی سعی فرمائی لیکن وہ اور سرکشی اختیار کرتے گئے، تلخی ہی بڑھتی گئی۔ اُس وقت حضرت معاویہ نے اِنہیں اپنے شہر شام کے صوبہ ہی سے نکل جانے کا حکم دے دیا تاکہ کم سمجھ عوام کے ذہن کو خراب نہ کریں، اُن کی گفتگو میں اندر سے جو بات نکل کر آتی تھی وہ قریش پر اعتراضات کی تھی کہ قریش کو جو کرنا چاہیے وہ نہیں کررہے۔ دین کی مضبوطی اور مفسدین کے قلع قمع کرنے میں کوتاہی کرہے ہیں۔ ایسی باتوں سے اُن کا مقصد عیب جوئی اور لوگوں کی نظر میں درجہ گھٹانا اور   تحقیر تھا۔ (البدایہ  ج ٧  ص ١٦٥) 
یہ حضرت عثمان اور سعید بن العاص کو بہت برا کہتے تھے۔ یہ نو یا دس آدمی تھے۔ اِن میں کمیل بن زیاد، اشتر نخعی جس کا نام مالک (بن زید) تھا ،ابن الکواء یشکری، ثابت بن قیس بن منقع نخعی، جُنْدُب بن   زُہیر الغامدی، جندب بن کعب الازدی، عُرْوَة بن الجعد البارقی، صعصعہ کے ساتھ اُس کا بھائی زید بن  صوحان بھی تھا اور ایک صحابی عمرو بن الحمق الخزاعی کا نام بھی لکھا ہے کہ وہ بھی اِن کے ساتھ تھے۔ (محب الدین علی العواصم  ص ١٢٠) 
جن حضرات کے یہ نام ہیں اُن میں سے جن لوگوں کے حالاتِ زندگی معتبر کتابوں میں مل سکے ہیں وہ تحریر کررہا ہوں تاکہ یہ اندازہ کرنا آسان ہوجائے کہ یہ لوگ خود کیا تھے اور کس طرح مبتلاء فتنہ ہوگئے تھے کیونکہ اِن میں صحابہ  بھی ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter