Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

48 - 64
لوازمات۔ لیکن یہ سب کچھ نہیں تھا اِس لیے میں نے سمجھ لیا کہ وہ ابھی زندہ ہے۔ 
چوتھے دن جب وہ چاروں آدمی اپنے کاموں پر نکل گئے تو گھر کا دروازہ کھلا اور میری بیوی اپنے دائیں بائیں کسی کی تلاش و جستجو کرتے ہوئے دکھائی دی۔ اُس کا چہرہ پوری طرح سرخ اور خون آلود تھا۔   جب میں اُس کے قریب گیا تو اُسے دیکھ کر میرے حواس باختہ ہوگئے۔ ایک پرانے معمولی کپڑے سے اُس نے اپنا جسم ڈھانپ رکھا تھا۔ ہاتھ اور پیر میں بیڑیاں پڑی ہوئی تھیں۔ میں نے بڑی ہمدردی کے ساتھ اور ترس کھاتے ہوئے اُسے دیکھا اور میں اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا، یہاں تک کہ میں رونے لگا۔ اُس نے مجھے  سمجھایا اور کہا  :  ''میرے پیارے شوہر تین باتیں غور سے سنو! 
(١)  میرے احوال دیکھ کر پریشان مت ہو!  اس لیے کہ میں اَب تک اپنے اسلام پر باقی ہوں اور خدا کی قسم اِس وقت جو تکالیف میں جھیل رہی ہوں یہ اُن مشقتوں کے مقابلہ میں جو نبی کریم علیہ الصلوٰة  والسلام، آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اُن سے پہلے ایمان والوں نے برداشت کی ہیں، بال کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔ (٢)  دُوسری بات یہ ہے کہ میرے اور میرے گھر والوں کے درمیان تم  دخیل مت بنو۔ (٣)  تیسری بات یہ ہے کہ اپنی قیام گاہ پر میرا انتظار کرتے رہو۔ اگر اللہ نے چاہا تو میں وہیں تم سے ملوں گی۔ رحمت ِ خداوندی کے طالب رہو اور جتنا ہوسکے رات کے اخیر حصہ میں جو قبولیت دُعا کا  بہترین موقع ہے دُعا کرتے رہو''۔ 
میں اپنے کمرہ واپس آگیا۔ ایک دن گزرا، دوسرا دن گزرا، تیسرا دن گزرنے کے قریب تھا کہ  کسی نے میرے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا، میری بیوی نے پرسکون لہجے میں کہا کہ : ''میں ہوں ،دروازہ کھولو''۔ میں نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو اُس نے کہا کہ ہمیں یہاں سے فورًا چلنا چاہیے۔ اُس نے اپنا برقع اَوڑھا جو احتیاطاً وہ اپنے تھیلہ میں رکھے رہتی تھی، پھر ہم باہر نکلے اور ایک ٹیکسی کو روکا۔ میں نے ڈرائیور سے کہا کہ ائیرپورٹ جانا ہے ۔ رُوسی زبان کا یہ لفظ میں نے سیکھ لیا تھا۔ لیکن میری بیوی نے کہا ہم اِس شہر کے ائیر پورٹ پر نہیں جائیں گے ،اس لیے کہ گھر والے ہمیں یہاں تلاش کرلیں گے لہٰذا ہمیں کئی شہر عبور کرکے دُور چلے جانا چاہیے۔ اس طرح ہم پانچ شہروں کو پار کرکے ایک ایسے شہر میں پہنچ جائیں گے جہاں ائیرپورٹ ہوگا۔ بہرحال ہم ائیرپورٹ پہنچے، ٹکٹ خریدے۔ لیکن معلوم ہوا کہ پرواز میں تاخیر ہے اِس لیے ایک کمرہ کرایہ پر لے لیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter