Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

8 - 64
درس حديث
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
 حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کا زُہد  ۔  عیسائیت نامکمل دین 
کیمونسٹوں کی غلط فہمی  ۔  زر گردش میں رہنا چاہیے  ۔  طعنہ زنی بُری عادت ہے 
 (  تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب  )
کیسٹ نمبر ٥١  سائیڈ بی  ( ١٩٨٥ ۔٩۔٢٠)
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! 
جناب رسول اللہ  ۖ  نے ایک صحابی حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی تعریف فرمائی ہے کہ  مَااَظَلَّتِ الْخَضْرَآئُ وَلَااَقَلَّتِ الْغَبْرَآئُ  آسمان کے نیچے زمین کے اُوپر  اَصْدَقَ مِنْ اَبِیْ ذَرٍّ  اَبوذرسے زیادہ سچائی بیان کر دینے والا کوئی نہیں ہے۔ حضرت عمرو ابن عاص  جو صحابی تھے اُن کے بیٹے عبداللہ وہ بھی صحابی تھے۔ اُنہوں نے یہ روایت نقل کی ہے۔ خود ابوذر رضی اللہ عنہ سے بھی اِسی طرح کی روایت ہے کہ میرے بارے میں جناب رسول اللہ  ۖ نے یہ فرمایا اور اُس میں الفاظ ہیں  مِنْ ذِیْ لَھْجَةٍ اَصْدَقَ وَلَااَدْنٰی مِنْ اَبِیْ ذَرٍّ  کوئی زبان سے کہنے والا جو سچا ہو اور جو پوری بات کہہ سکتا ہو وہ ابوذر سے زیادہ   کوئی نہیں ہے۔ یعنی صحابۂ کرام میں ہر ایک کی اَلگ اَلگ امتیازی خصوصیت بھی تھی۔تو جو امتیازی خصوصیت تھی وہ ذکر فرما دی گئی۔ان میں یہ وصف تمام اَوصاف پر غالب تھا۔اور فرمایا  شِبْہُ عِیْسَی بْنِ مَرْیَمَ (مشکٰوة شریف ج٢ ص ٥٧٩ )     عیسٰی علیہ السلام کے مشابہ ہیں یعنی زُہد میں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter