Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

42 - 64
ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 
کی عبرت ناک داستان 
(  تحریر  :  زکی الطریفی، ترجمانی  :  محمد عفان صاحب منصور پوری  )
ایک رُوسی تاجر الیکٹرانک سامانوں کی تجارت کے عنوان سے رُوس کی غریب نوجوان لڑکیوں کو  ایک عرب ملک میں لایا کرتا تھا اور یہاں آکر انہیں بدکاری کے مذموم پیشہ میں لگانے کی کوشش کرتا تھا۔ ایک مرتبہ وہ چند لڑکیوں کو لے کر آیا اور اُن کے سامنے اپنا منصوبہ پیش کیا تو اُن میں سے ایک باغیرت لڑکی نے  اِس پیشکش کو سختی سے ٹھکرادیا۔ اس بد فطرت تاجر نے لڑکی کے تیور دیکھ کر اُسے ڈرایا دھمکایااور یہ کہا کہ اگر تو  اِس بدعملی پر راضی نہیں ہوتی تو میں اِس اجنبی ملک میں تجھے اکیلا چھوڑدوں گا اور تو گم ہوکر رہ جائے گی۔ لڑکی نے تاجر کے ناپاک اِرادوں کو بھانپ لیا اور یہ دھمکی سنتے ہی بڑی برق رفتاری کے ساتھ اُس نے کسی طرح تاجر کے ہاتھ سے اپنا پاسپورٹ چھینا اور دوڑتی ہوئی شاہراہ عام پر آگئی۔ اُس کے پاس سوائے ان  پڑوں کے جس سے اُس نے اپنا جسم چھپا رکھا تھا کچھ نہیں تھا۔ اسے اپنے ضائع ہونے کا احساس ستارہا تھا اور وہ  فیصلہ نہیں کر پارہی تھی کہ کہاں جائے؟ 
(اس کے فلسطینی شوہر نے ہمیں اگلا قصہ اس طرح بتایا)  :  میں اپنی والدہ اور دو بہنوں کے ساتھ اسی راستہ کے قریب سے گزر رہا تھا جہاں وہ لڑکی حیران و پریشان کھڑی تھی۔ وہ ہمیں دیکھ کر تیزی سے ہماری طرف لپکی اور جب اُس نے یہ جان لیا کہ ہم انگریزی میں گفتگو سمجھ سکتے ہیں تو اُس کی بانچھیں کھل گئیں اور  اُس نے اپنے اُوپر گذری ہوئی داستان سنا ڈالی۔ اُس کی مظلومیت کی داستان سن کر ہم نے اسے پناہ دینے کا اِرادہ کرلیا۔ میں نے اس کے گھر والوں سے رابطہ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ میری بہنوں نے اُس کے  ساتھ ایسا اچھا معاملہ کیا گویا کہ وہ اِن کی تیسری بہن ہے۔ ہم نے اُس کے سامنے مذہب ِاسلام کا تعارف اور اس کی خوبیاں بیان کرنی شروع کیں۔ لیکن وہ سختی سے تردید کرتی رہی۔ اِسی دوران ہمیں معلوم ہوا کہ وہ   ایسے متعصب قبیلہ سے تعلق رکھتی ہے کہ جو اسلام اور مسلمانوں کو بہت ناپسند تصور کرتا ہے۔ میں نے اِس سلسلہ میں اپنی بہن کی بھرپور مدد کی۔ بعض مباحثوں میں شریک بھی ہوا۔ پھر ایک دن اُس کے لیے اسلام کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter