Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

9 - 64
زُہد کیا ہے  ؟ 
زُہد کا مطلب ہے دُنیا کی محبت کا نہ ہونا ،یہ زُہد ہے اور دُنیا کی محبت کا ہونا یہ دُنیا داری ہے ۔ہو سکتا ہے کہ ایک آدمی بہت متمول ہو بادشاہ ہوبلکہ، اورزاہد بھی ہوجیسے حضرت سلیمان علیہ السلام کہ بادشاہ بھی تھے مگر زاہد تھے یعنی حُبِّ دُنیا نہیں تھا بالکل۔اور ہو سکتا ہے کہ ایک فقیر ہو کچھ نہ ہو اُس کے پاس لیکن زاہد نہ ہو کیونکہ زُہد کا مطلب تو دُنیا کی محبت ہے،ہو سکتا ہے کہ اُس کے دل میں دُنیا کی محبت بہت ہو ، تواگرچہ سامان کچھ نہیں ہے مگراُس کی سوچ وہی ہے دُنیا داری والی،تو وہ دُنیا دار ہے وہ زاہد نہیں ہے۔اور اگر اُس کے پاس سب کچھ ہے مگر سوچ اُس کی دُنیا داروں والی نہیں ہے بلکہ اُسے دُنیا سے محبت نہیں،اللہ اور اُس کے رسول سے اوراُس کے احکام سے محبت زائد ہے تو وہ زاہد ہے۔ تو حضرت ابوزراِس معنٰی میں زاہدتھے اگرچہ دوسرے معنٰی بھی پائے جاتے ہیں 
زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے  :
مثال کے طور پر اُن کے ذہن میں یہ بات تھی کہ کوئی آدمی اپنے پاس روپیہ پیسہ نہ رکھے۔ بس روپیہ پیسہ آئے تو خرچ کردے، دوسروں کو دے دے۔ جمع کرنا، وہ کہتے تھے جمع کرنا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ایک دفعہ ایسے ہوا کہ میں کھڑا تھا تو رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا کہ تمہیں'' اُحد''(پہاڑ) نظر آرہا ہے،'' اُحد'' دیکھتے ہو؟ اِنہوں نے کہتے ہیں میں نے جلدی سے اُحد کو بھی دیکھا، سورج کو بھی دیکھا کہ ممکن ہے آپ مجھے کوئی کام فرمانا چاہتے ہوں، تو دِن کا وقت کتنا باقی ہے میں وہ کام دِن دِن میں فورًا کردوں۔ تو میں نے عرض کیا کہ جی ہاں۔ اِرشاد فرمایا کہ دیکھو اگر میرے پاس اُحد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو میں اُسے اپنے پاس رکھنا پسند نہیں کروں گا،  میں اُسے تقسیم کردوں گا۔ تو اَب رسول اللہ  ۖ  کے ایسے جملے سننے کے بعد جو اِن کے ذہن مبارک میں بات جمی وہ یہ تھی کہ سونا اور چاندی یہ جمع کرنے کی چیز نہیں ہے یہ گردش میں رہنی چاہیے۔ تجارت میں لگے تو  بھی ٹھیک ہے، کسی کو دے دیں تو ٹھیک ہے، اپنے پاس جمع کرکے رکھنا یہ بالکل غلط ہے۔ توتجارت کو تو ابوذر نے منع نہیں فرمایا۔ بس یہ کہتے تھے کہ جمع کرکے رکھنا یہ بالکل غلط ہے۔ اپنے پاس کوئی چیز جمع نہیں رکھتے ۔
برابری  :
 ایک دفعہ ایسے ہوا کہ اِن کے پاس ایک صاحب گئے دیکھا جو لباس اِن کا وہی غلام کا۔ تو پوچھا اِن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter