Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

47 - 64
وہ لوگ سب دوسرے کمرہ میں رُوسی زبان میں بات چیت کررہے تھے۔ جو کچھ کہا جارہا تھا وہ میری سمجھ سے باہر کی چیز تھی۔ لیکن مجھے یہ افسوس ہوا کہ آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ پھر میں نے اس کمرہ میں ایک زور دار چیخ سنی۔ یکایک تین نوجوان اُن کے ساتھ ایک عمر رسیدہ آدمی مارنے کے لیے مجھ پر ٹوٹ پڑے۔ بجائے اس کے کہ داماد ہونے کی وجہ سے وہ میرا استقبال کرتے، انہوں نے اتنی پٹائی کی کہ میں یہ سوچنے لگا کہ شاید یہ میری زندگی کے آخری لمحات ہیں اور میرے لیے کوئی راستہ نہیں تھا سوائے اِس کے کہ میں بھاگ جائوں۔ میں نے دروازہ کھولا اور دوڑتا ہوا سڑک پر آگیا۔ وہ لوگ میرا پیچھا کررہے تھے یہاں تک کہ میں پیدل چلنے والے لوگوں میں رُل مل گیا اور اُن کی آنکھوں سے اوجھل ہوگیا۔ میں جہاں ٹھہرا ہوا تھا وہاں چلا گیا، یہ جگہ میری سسرال سے دُور نہیں تھی۔ میری پیشانی اور ناک پر پٹائی کے اثرات واضح تھے۔ منہ سے مستقل خون جاری تھا اور کپڑے پھٹ چکے تھے۔ میں نے دل دل میں سوچا : میں تو بچ گیا لیکن میری بیوی کا اَب کیا حال ہوگا؟ میں تو  اب اُس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میں تو اسے بہت چاہتا ہوں، ہوسکتا ہے کہ ختم ہوگئی ہو؟ ہوسکتا ہے مجھے چھوڑدے؟ ہوسکتا ہے کہ اسلام سے مرتد ہوجائے؟ یقینا شیطان اِس موقع پر بڑے وسوسے پیدا کررہا ہوگا۔ افکار و خیالات میرے دماغ میں گردش کررہے تھے یہاں تک کہ میں سمجھنے لگا کہ میری بیوی مجھ سے جدا ہوگئی۔ 
اب میں کیا کروں؟ کیا بیوی کے گھر جائوں؟ لیکن یہ تو محال ہے۔ اس لیے کہ اِن ممالک میں  انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ کسی کرائے کے آدمی کو دس ڈالر دے کر مجھے قتل کروادیں۔ اس لیے کمرہ میں رہنا ہی ضروری ہے۔ پوری رات میں اِسی طرح کے افکار و پریشان خیالات میں ڈوبا رہا۔ صبح کو میں نے کپڑے بدلے اور کمرہ سے باہر نکلا تاکہ بیوی کے کچھ حال و احوال معلوم ہوسکیں۔ دُور سے کھڑا ہو  کر اس کے گھر کو دیکھتا رہا۔ تھوڑی دیر بعد گھر سے وہی چار آدمی نکلے۔ تین نوجوان اور ایک عمر رسیدہ، جنہوں نے میری پٹائی کی تھی۔ دروازہ بند ہونے سے پہلے میں نے اپنی بیوی کو دیکھنے کی کوشش کی لیکن اُس پر نظر نہ پڑسکی۔ کچھ دیر بعد یہ لوگ واپس آگئے اور میں گھنٹوں سڑک پر بے فائدہ ٹہلتا رہا۔ تین دن تک میرا یہی کام  تھا۔ اَب میری اُمید دم توڑ رہی تھی اور میں دِل دِل میں یہ سوچنے لگا کہ یا تو میری بیوی مجھے ناپسند سمجھنے لگی یا اُسے مار ڈالا گیا ہے۔ لیکن اُس کی موت پر یقین اِس وجہ سے نہیں ہورہا تھا کہ اگر وہ مرجاتی تو اُس کے گھر   میں خلاف معمول چیزیں دیکھنے کو ضرور ملتیں مثلاً تعزیت کرنے والے اعزہ و اقرباء کا آنا جانا اور دیگر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter