Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

27 - 64
٭  بچہ، مجنون اور کافر ذمی کی غیبت بھی حرام ہے۔ کیونکہ اُس کو تکلیف دینا حرام ہے اور حربی کافر  کی غیبت تضیع ِوقت کی وجہ سے مکروہ ہے۔ 
٭ اور غیبت کبھی فعل سے بھی ہوتی ہے، مثلاً کسی لنگڑے کی نقل بناکر چلنے لگے جس سے اُس کی حقارت ہو۔ 
٭  اور جس سے غیبت کو معاف کرایا جائے اُس کے لیے مستحب ہے کہ معاف کردے۔ 
٭  بغیر مجبوری غیبت سننا غیبت کرنے کے مثل ہے۔ 
٭  اگر برائی کرنے کی کوئی ضرورت یا مصلحت ہو جو شرعاً معتبر ہو وہ غیبت حرام میں داخل نہیں جیسے ظالم کی شکایت ایسے شخص سے جو ظلم دفع کرسکے یا مسلمانوں کو دینی یا دُنیوی شر سے بچانے کے لیے کسی کا حال بتلادیا یا کسی کے مشورہ لینے کے وقت اُس کا حال ظاہر کردیا۔ (بیان القرآن سورہ حجرات) 
غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ  :  
اگر کسی کی غیبت ہوگئی ہو تو اللہ تعالیٰ سے استغفار کے ساتھ اُس شخص سے بھی معافی مانگنے کی ضرورت ہے جس کی غیبت کی ہے لیکن غیبت کی پوری تفصیل بتلانے سے (کہ میں نے تمہاری یہ غیبت کی ہے اِس سے) اُس کو تکلیف ہوگی۔ اِس لیے اجمالی طور پر اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ میرا کہا  سُنا معاف کرو۔ اور اِس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جن لوگوں کے سامنے غیبت کی تھی۔ اُن کے سامنے اِس کی تعریف بھی کرے اور پہلی بات کا غلط ہونا ظاہر کردے اور اگر وہ بات غلط نہ ہو سچی بات ہو (یعنی اُس میں واقعی وہ غیبت موجود ہو) تب یوں کہہ دو بھائی اِس بات پر اعتماد کرکے تم فلاں شخص سے بدگمان نہ ہونا کیونکہ مجھے خود اُس پر اعتماد نہیں۔ 
اگر وہ شخص مرگیا جس کی غیبت کی تھی تو اب معاف کرانے کا طریقہ یہ ہے کہ اُس کے لیے دُعا و استغفار کرتے رہو یہاں تک کہ دل گواہی دے دے کہ اَب وہ تم سے راضی ہوگیا ہوگا۔ (انفاسِ عیسٰی) 
مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ  :
غیبت شکایت (گالی گلوچ) اور جانی ظلم سے تلافی کا طریقہ یہ ہے کہ اگر مظلوم جس کی غیبت کی ہے یا گالی دی ہے وہ مرگیا ہو یا لاپتہ ہوگیا ہو تو اُس کے حق میں دُعا کرو۔ نماز اور قرآن پڑھ کر اُس کو ثواب بخشو۔ اور عمر بھر اُس کے لیے (جن جن کی غیبت کی ہے) دُعا کرتے رہو۔ (  باقی صفحہ  ٦٢  )
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter