Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

26 - 64
صلاح ِخواتین
زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 
(  از افادات  :  حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ  )
غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے  :
فرمایا حدیث شریف میں  اَلْغِیْبَةُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا  (غیبت کرنا زنا سے زیادہ سخت ہے)۔ حضرت حاجی امداد اللہ مکی صاحب نے اس کی وجہ بیان فرمائی ہے کہ زنا کا گناہ باہی یعنی شہوت سے متعلق ہے اور غیبت کا گناہ جاہی یعنی تکبر سے متعلق ،اور تکبر شہوت سے اَشد یعنی زیادہ خطرناک ہے۔ (حسن العزیز) 
غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم  :
٭  غیبت یہ ہے کہ کسی کے پیٹھ پیچھے اُس کی ایسی برائی کرنا کہ اگر اُس کے سامنے کی جائے تو اُس  کو رنج ہو ،گو وہ سچی ہی بات ہو ورنہ وہ بہتان ہے۔ اور پیٹھ پیچھے کی قید سے یہ نہ سمجھے کہ سامنے برائی کرنا جائز ہے کیونکہ وہ لُمز میں داخل ہے جس کی ممانعت اُوپر آئی ہے۔ 
٭  اور تحقیقی بات یہی ہے کہ غیبت گناہ ِکبیرہ ہے۔ البتہ جس غیبت سے بہت کم تکلیف ہو وہ   صغیرہ ہوسکتا ہے جیسے کسی کے مکان یا سواری کی برائی کرنا۔ 
٭  اور جو سننے والا دفع کرنے پر قادر ہو، اور منع نہ کرے اُس کا سننا بھی غیبت کے حکم میں ہے۔ 
٭  غیبت میں حق اللہ اور حق العبد دونوں ہیں۔ البتہ توبہ واجب ہے اور معاف کرانا بھی ضروری ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ جب تک اُس شخص کو اِس غیبت کی خبر نہ پہنچے تو حق العبد نہیں ہوتا۔ لیکن اس صورت میں بھی جس شخص کے سامنے غیبت کی تھی اُس کے سامنے اپنی تکذیب کرنا (یعنی اپنے کو غلطی پر بتلانا) ضروری ہے اور اگر ممکن نہ ہو تو مجبوری ہے۔ 
٭  مرنے کے بعد وارثوں سے معاف کرانا کافی نہیں بلکہ غائب میت کے لیے استغفار کرتا رہے۔ (اُن کے لیے بھی) اور اپنے لیے بھی۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter