Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

45 - 64
کا چہرہ ظاہر ہورہا تھا اور بقیہ اعضاء چھپے ہوئے تھے۔ آفیسر نے دوسرا فوٹو مانگا جس میں اس کا چہرہ، گردن اوربال وغیرہ دکھائی دے رہے ہوں۔ میری بیوی نے اُس کی بات نہیں مانی اِس طرح ہمیں ایک آفیسر دوسرے کے پاس بھیجتا رہا۔ یہاں تک کہ ہم چیف آفیسر کے سامنے پہنچ گئے۔ وہ ایک عورت تھی جو ہم سے  بڑی بدخلقی کے ساتھ پیش آئی، اُس نے کہا : ''تمہاری اِس مشکل کو ماسکو دفتر میں بیٹھے ہوئے سکریٹری جنرل  کے علاوہ کوئی نہیں حل کرسکتا۔'' میری بیوی نے فورًا میری طرف متوجہ ہوکر کہا : ''چلیے ہم ماسکو چلتے ہیں ''۔ میں نے اُسے مطمئن کرنے کی کوشش کی کہ تمہاری تصویر چند ملازمین ہی تو دیکھیں گے اِس لیے تمہارا یہ کام مجھے  زائد اَز ضرورت لگ رہا ہے اور پھر تمہارے اِس پاسپورٹ کو اگلی مدت سے پہلے کون دیکھے گا؟ اُس نے مجھے جواب دیا ''یہ بات محال اور ناممکن ہے کہ میں فوٹو میں اپنے سر کو کھلارکھوں جب کہ میں اللہ کے دین کے  بارے میں جانتی ہوں۔ اور اگر آپ میرے ساتھ نہیں جانا چاہتے تو میں تنہا چلی جائوں گی تاکہ اپنی وسعت  کے بقدر قانونِ اسلامی  '' الضرورات تبیح المحظورات''  کے دائرہ میں رہ کر کام کرسکوں''۔ 
ہم ماسکو چلے گئے۔ وہاں بھی ہمارے ساتھ وہی چیز پیش آئی جو اَب تک پیش آرہی تھی۔ یہاں کا  بھی ذمّہ دار بہت بُرا آدمی تھا۔ اُس نے میری بیوی سے پوچھا کہ : ''میرے سامنے کون اِس بات کو ثابت کر  سکتا ہے کہ یہ تمہاری تصویر ہے''؟ اُس نے بھی یہی کہا کہ وہ اُس کے سامنے اپنا چہرہ اور سر کھولے۔ لیکن   میری بیوی نے اِصرار کیا کہ وہ یہ کام کسی عورت ملازمہ کے سامنے کرسکتی ہے۔ یہ سن کر اُس کا غصّہ بھڑک گیا۔ اُس نے پاسپورٹ اور تصویر کو اپنی دراز میں بند کرلیا اور کہا کہ جب تک تم ہماری مطلوبہ تصویر نہیں پیش کردیتی  نہ ہم تمہارا پرانا پاسپورٹ واپس کریں گے اور نہ نیا جاری کریں گے۔ میں نے پھر بیوی کو مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ طاقت کے بقدر ہی انسان کو مکلف بناتے ہیں۔   اُس نے مجھے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ کا اِرشادِ گرامی ہے  : 
وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہ مَخْرَجًا  o وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبُ وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسْبُہ اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْئٍ قَدْرًا۔ ( سُورہ طلاق ٢۔٣) 
اور جو اللہ سے ڈرے اللہ تعالیٰ اُس کے لیے نکلنے کا راستہ بنادیتے ہیں اور اُسے ایسی جگہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter