Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2007

اكستان

44 - 64
چنانچہ برقع خریدا گیا اور اس نے فورًا پہن لیا۔ 
مکتبہ اسلامی کے ذمّہ دار قصہ کو پورا کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں  :  چند مہینہ گزرنے کے بعد ہم نے اِن دونوں کو نہ پایا۔ لوگ ایک دوسرے سے اُس فلسطینی اور اُس کی بیوی کے بارے میں پوچھنے لگے کہ بھائی اُن دونوں کا کیا ہوا؟ کہاں وہ چلے گئے؟ اُن کے بارے میں کچھ معلومات نہ ہوسکیں۔ یہاں تک کہ  ایک دن وہ آدمی دکھائی دیا چھ یا سات مہینہ کے بعد اور اُس نے اپنی داستان یوں سنائی  :  میری بیوی کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی تھی اِس کے لیے ضروری تھا کہ جہاں سے پاسپورٹ بنا ہے وہیںسے تجدید کروائی جائے۔ اس نے باپردہ سفر کا اِرادہ کیا۔ میں نے اُسے ڈرایا بھی کہ اِس طرح برقع پہن کر سفر کرنے میں    بڑی مشکلات اور دُشواریاں برداشت کرنی پڑیں گی۔ اُس نے شدت کے ساتھ اِس تجویز کو مسترد کردیا اور  جہنم کے ایندھن بننے والے گنہگار کافروں کے سامنے سر جھکانے کو راضی نہ ہوئی۔ وہ تو صرف اللہ کے لیے   سر جھکا سکتی تھی۔ 
جب ہم ہوائی جہاز میں داخل ہوئے تو لوگوں نے ہمیں گھور گھور کر دیکھا۔ پھر ایئرہوسٹس نے   کھانا اور اس کے ساتھ شراب تقسیم کی جس کا مسافرین پر فوری اثر ہوا۔ وہ لوگ ہمارا مذاق اُڑانے لگے۔ زور زور سے ٹھٹھے لگانے لگے۔ لیکن میری بیوی اُن کی پرواہ کیے بغیر زیرِ لب مسکراتی رہی۔ بلکہ وہ تو اِن کی باتوں   کا ترجمہ کرکے مجھے بتارہی تھی۔ میرے دل میں تو تیر چبھ رہے تھے لیکن اُس نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ : ''یہ طعنے جو ہم سن رہے ہیں اِن مشقتوں کے سامنے جو حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے    اُٹھائی ہیں کوئی حیثیت نہیں رکھتے''۔ 
ہوائی جہاز ہمیں لے کر اُس شہر میں اُتر گیا جہاں ہمیں جانا تھا۔ میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ ہم سیدھے بیوی کے گھر جائیں گے اور جب تک کام نہ ہوجائے وہیں ٹھہریں گے۔ لیکن میری بیوی کے سوچنے کا انداز دوسرا تھا۔ اُس نے کہا کہ : ''میرا خاندان انتہائی متعصب ہے۔ میں ابھی ان کے پاس نہیں جانا چاہتی ہوں۔ پہلے  ہم ایک کمرہ کرایہ پر لے کر اُس میں رہیں گے پھر نیا پاسپورٹ لینے کی کارروائی پوری کریں گے پھر اپنے گھروالوں سے ملاقات کے لیے جائیں گے ،یہ ہمارا پروگرام ہے۔ اگلے دن ہم پاسپورٹ آفس آگئے۔   ذمّہ دار آفیسر نے ہم سے پرانا پاسپورٹ اور فوٹو مانگا۔ میری بیوی نے اُسے سادہ فوٹو دیا جس میں صرف اُس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 8 1
4 زُہد کیا ہے ؟ 9 3
5 زَر گردش میں رہنا چاہیے، جمع نہیں رہنا چاہیے : 9 3
6 برابری : 9 3
7 طعنہ زنی بُری چیز ہے : 10 3
8 نبی علیہ السلام کی ناراضگی : 10 3
9 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زُہد : 11 3
10 رَہبانیت نامکمل دین : 11 3
11 ذرائع آمدنی سے منع نہیں فرمایا : 12 3
12 حضرت ابوذر کی وفات : 13 3
13 شام میں حضرت معاویہ اور دیگر سے اختلاف : 13 3
14 حضرت عثمان کا مشورہ : 13 3
15 کیمونسٹ ان کے عمل سے استدلال نہیں کرسکتے : 13 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 15 1
17 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 15 16
18 سیاسیات : 15 16
19 سلسلہ نمبر٢٦ 19 1
20 آغاز دَورِ فتن 19 19
21 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے : اہل سنت کی یہ علامتیں ہیں : 21 19
22 ولید بن عقبہ : 22 19
23 صلاح ِخواتین 26 1
24 زبان کی حفاظت اور اُس کا طریقہ 26 23
25 غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے : 26 23
26 غیبت کی تعریف اور اُس کا حکم : 26 23
27 غیبت و چغلی سے معافی تلافی کا طریقہ : 27 23
28 مرحوم اور لاپتہ کی غیبت سے معافی کا طریقہ : 27 23
29 قسط : ١٢ 28 1
30 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 29
31 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 28 29
32 درود میں اہل ِبیت کا شریک ہونا : 28 29
33 ایک زائر ِحرم کی التجا 32 1
34 کرسی پر بیٹھا ہوا معذور شخص نماز میں 34 1
35 سجدہ کے لیے کیا کرے؟ 34 34
36 قیام ،رکوع، قعود اور اَقرب الی القعود باہم متغایر ہیٔتیں ہیں : 35 34
37 تنبیہ : 36 34
38 تعلیمات و ہدایات تلمود : 39 34
39 ایک رُوسی خاتون کے قبولِ اسلام 42 1
40 اسلامی کتب خانہ کے ذمّہ دار جو اِس قصہ کے گواہ ہیں، کہتے ہیں : 43 39
41 گلدستہ ٔ احادیث 51 1
42 تین طرح کے قاضی : 51 41
43 .شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 52 41
44 دُنیا میں تین طرح کے مؤمن ہیں : 53 41
45 دینی مسائل 54 1
46 ( نکاح کا بیان ) 54 45
47 لڑکا یا لڑکی نابالغ ہو تو ولی کے مسائل : 54 45
48 حق ِولایت کے چند مسائل : 56 45
49 وفیات 60 1
50 اخبار الجامعہ 61 1
51 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 63 1
Flag Counter